☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 17884 مصنف ابن ابی شیبہ
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، الْجَرِيرِيِّ ، أَبِي نَضْرَةَ ، الطُّفَاوِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْجَرِيرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنِ الطُّفَاوِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ إِلَّا الْوَالِدُ وَلَدَهُ وَلَا الْوَلَدُ وَالِدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی آدمی کسی آدمی کے ساتھ اور کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں نہ لیٹے، البتہ باپ اپنے بیٹے کے ساتھ اور بیٹا اپنے باپ کے ساتھ لیٹ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18520، ترقيم محمد عوامة 17884)
حدیث نمبر: 17885 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، عبد اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عبد اللَّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاشِرَ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ؛ أَجْلَ أَنْ تَصِفَهَا لِزَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورت کسی دوسری عورت کے ساتھ ایک لحاف میں نہ لیٹے کہ بعد میں اپنے خاوند کے سامنے اس کی صفات کا تذکرہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18521، ترقيم محمد عوامة 17885)
حدیث نمبر: 17886 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لَا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إلَى الْمَرْأَةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا الرَّجُلُ إلَى الرَّجُلِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18522، ترقيم محمد عوامة 17886)
حدیث نمبر: 17887 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ ، عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيُّ ، أَبِي الْحُصَيْنِ الْحَجَرِيِّ الْهَيْثَمِ ، عَامِرٍ الْحَجَرِيِّ ، أَبَا رَيْحَانَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ الْحَجَرِيِّ الْهَيْثَمِ ، عَنْ عَامِرٍ الْحَجَرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَيْحَانَةَ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنْ مُعَاكَمَةِ أَوْ مُكَاعَمَةِ الْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ لَيْسَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ، وَمُعَاكَمَةِ أَوْ مُكَاعَمَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ فِي شِعَارٍ لَيْسَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ یا کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ اس طرح لیٹے کہ ان کے درمیان کوئی چیز نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18523، ترقيم محمد عوامة 17887)
حدیث نمبر: 17888 مصنف ابن ابی شیبہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹے۔ حضرت ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں اس عمل پر حد جاری ہونی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18524، ترقيم محمد عوامة 17888)
حدیث نمبر: 17889 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18526، ترقيم محمد عوامة 17889)