☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن مجید کی آیت {فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ} [النساء ۱۲۷] کی تفسیر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← قرآن مجید کی آیت {فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ} [النساء ۱۲۷] کی تفسیر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 17684 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عُبَيْدَةَ، عَنْ قَوْلِهِ: فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127 قَالَ:" تَرْغَبُونَ فِيهِنَّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جن میں تمہیں رغبت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18300، ترقيم محمد عوامة 17684)
حدیث نمبر: 17685 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ فِي هَذِهِ:" تَرْغَبُونَ عنهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جن سے تم اعراض کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18301، ترقيم محمد عوامة 17685)
حدیث نمبر: 17686 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، فِي قَوْلِهِ: وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127 , قَالَتْ:" أنزلت فِي الْيَتِيمَةِ تَكُونُ عندَ الرَّجُلِ فَتُشْرِكُهُ فِي مَالِهِ فَيَرْغَبُ عَنْهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، وَيَكْرَهَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا غَيْرُهُ فَيُشْرِكُهُ فِي مَالِهِ، فَيُعَطِّلَهَا فَلَا يَتَزَوَّجُهَا وَلَا يُزَوِّجُهَا غَيْرَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتی ہیں کہ یہ آیت اس یتیم لڑکی کے بارے میں نازل ہوئی جو ایک آدمی کے پاس تھی اور اسکے مال میں شریک تھی، وہ آدمی اس سے شادی کرنے کو ناپسند کرتا تھا اور اس بات کو بھی ناپسند کرتا تھا کہ کوئی اور اس سے شادی کرے اور اس کے مال میں شریک ہو، وہ اسے شادی سے محروم رکھتا تھا نہ خود اس سے شادی کرتا تھا نہ کسی اور کو کرنے دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18302، ترقيم محمد عوامة 17686)
حدیث نمبر: 17687 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: " مَنْ كَانَتْ عندَهُ فِي حِجْرِهِ تَرِكَةٌ بِهَا عَوَانٌ فَلْيَضُمَّهَا إلَيْهِ، وَإِنْ كَانَتْ رَغِبَةً بِهِ فَلْيُزَوِّجْهَا غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کی پرورش میں کوئی یتیم لڑکی ہو تو اس سے شادی کرلے اور اگر وہ اس سے شادی کو ناپسند کرے تو کسی اور سے اس کی شادی کرادے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18303، ترقيم محمد عوامة 17687)
حدیث نمبر: 17688 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ: وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127 قَالَ:" الْمَرْأَةُ يَكُونُ بِهَا عَرَجٌ أَوْ عَوَارٌ ؛ فَلَا يَنْكِحُونَهَا حَتَّى يَرِثُوهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جس عورت میں کوئی جسمانی عیب مثلا لنگڑا پن یابھینگا پن ہو تو اس عورت کو وارث بنانے سے پہلے اس کا نکاح نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18304، ترقيم محمد عوامة 17688)
حدیث نمبر: 17689 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ سورة النساء آية 127 قَالَ:" مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي أَوَّلِ السُّورَةِ مِنَ الْمَوَارِيثِ , وَكَانُوا لَا يُوَرِّثُونَ امْرَأَةً وَلَا صَبِيًّا حَتَّى يَحْتَلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد میراث کے وہ احکام ہیں جو سورت کے شروع میں بیان کئے گئے۔ لوگ عورت کو اور نابالغ بچے کو وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18305، ترقيم محمد عوامة 17689)
حدیث نمبر: 17690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إسْرَائِيلَ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ: وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ سورة النساء آية 127، فَقَالَ:" كَانَتِ الْمَرْأَةُ إذَا كَانَتْ عندَ وَلِيٍّ رَغِبَ عَنْ حَسَبِهَا أَوْ حُسْنِهَا شَكَّ أَبُو بَكْرٍ، لَمْ يَتَزَوَّجْهَا وَلَمْ يَتْرُكْ أَحَدًا يَتَزَوَّجُهَا وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَامَى بِالْقِسْطِ سورة النساء آية 127 , قَالَ:" كَانُوا لَا يُوَرِّثُونَ إلَّا الْأَكْبَرَ فَالْأَكْبَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت جب کسی ولی کے پاس ہوتی تو وہ اس کے خاندان اور حسن سے اعراض کرتے ہوئے نہ تو اس سے خود شادی کرتا اور نہ اسے کسی سے شادی کرنے دیتا۔ اور قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں { وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَنْ تَقُومُوا لِلْیَتَامَی بِالْقِسْطِ } کہ لوگ پہلے بڑے کو پھر اس سے چھوٹے کو وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18306، ترقيم محمد عوامة 17690)