☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 17677 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، بَكْرٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: خَطَبْتُ امْرَأَةً، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ نَظَرْتَ إلَيْهَا؟" قُلْتُ: لَا , قَالَ:" فَانْظُرْ إلَيْهَا ؛ فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا تو حضور 5 نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اسے دیکھ لو، یہ تمہارے رشتے کے دیر پا ہونے کا سبب بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18293، ترقيم محمد عوامة 17677)
حدیث نمبر: 17678 مصنف ابن ابی شیبہ
يُونُسُ بن مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بن زِيَاد ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بن مُحَمَّدٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بن زِيَاد ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ مِنْهَا إلَى مَا يَدْعُوهُ إلَى نِكَاحِهَا ؛ فَلْيَفْعَلْ"، فَخَطَبْتُ جَارِيَةً مِنْ بَنِي سَلِمَةَ فَكُنْتُ أَتَخَبَّأُ تَحْتَ الْكَرَبِ حَتَّى نَظَرْتُ مِنْهَا إلَى مَا يَدْعُونِي إلَى نِكَاحِهَا، فَتَزَوَّجْتهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیام بھجوائے تو اگر اس کے اس دیکھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے دیکھ لے“ پس میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا اور کھجور کی چھال کے نیچے چھپ کر میں نے اسے دیکھا اور پھر اس سے شادی کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18294، ترقيم محمد عوامة 17678)
حدیث نمبر: 17679 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، حَجَّاجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَمِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ ، قَالَ: خَطَبْتُ امْرَأَةً فَجَعَلْتُ أَتَخَبَّأُ لَهَا حَتَّى نَظَرْتُ إلَيْهَا فِي نَخْلٍ لَهَا، فَقِيلَ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إذَا أَلْقَى اللَّهُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ مِنْكُمْ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ، فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا پھر میں اس کی کھجوروں کی چھال میں چھپ کر اسے دیکھتا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہوکرایسا کرتے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18295، ترقيم محمد عوامة 17679)
حدیث نمبر: 17680 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ: " أَرَدْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَقَالَ لِي أَبِي: اذْهَبْ فَانْظُرْ إلَيْهَا قَالَ: فَلَبِسْتُ وَتَهَيَّأْتُ فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: لَا تَذْهَبْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کا ارادہ کیا تو مجھ سے میرے والد نے کہا کہ جاؤ اور اسے دیکھ لو۔ میں نے نئے کپڑے پہنے اور تیار ہوگیا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا کہ مت جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18296، ترقيم محمد عوامة 17680)
حدیث نمبر: 17681 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18297، ترقيم محمد عوامة 17681)
حدیث نمبر: 17682 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ سورة الأحزاب آية 52"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَلَوْ أَعْجَبَک حُسْنُہُنَّ } [الاحزاب ٥٢] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18298، ترقيم محمد عوامة 17682)
حدیث نمبر: 17683 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ عَمِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ يُطَارِدُ نُبَيْتَةَ بِنْتَ الضَّحَّاكِ، وَهِيَ عَلَى إنْجَارٍ مِنْ أَنَاجِيرِ الْمَدِينَةِ بِبَصَرِهِ، فَقُلْتُ: أَتَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ , سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إذَا أَلْقَى اللَّهُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن ابی حثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ کو دیکھا کہ نبی تہ بنت ضحاک کو دیکھ رہے تھے، میں نے کہا کہ آپ ایسا کررہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے اللہ کے رسول 5 کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تمہارے دل میں کسی عورت سے نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18299، ترقيم محمد عوامة 17683)