☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 17668 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: فِي " الْمُلَاعِنُ يُكَذِّبُ نَفْسَهُ , قَالَ: يُضْرَبُ، وَهُوَ خَاطِبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرلے تو اس پر حد جاری ہوگی اور وہ نکاح کا پیام اس عورت کو بھیج سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18284، ترقيم محمد عوامة 17668)
حدیث نمبر: 17669 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: " إنْ أَكْذَبَ نَفْسَهُ جُلِدَ وَأُلْزِقَ بِهِ الْوَلَدُ وَرُدَّتْ إلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب لعان کرنے والے نے اپنے آپ کو جھوٹا قرار دے دیا تو اس پر حد جاری ہوگی، بچہ اسی کی طرف منسوب کیا جائے گا اور اس کی بیوی اس کی طرف واپس لوٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18285، ترقيم محمد عوامة 17669)
حدیث نمبر: 17670 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، أَنَّهُ، سُئِلَ عَنِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ، فَقَالَ:" يَتَزَوَّجُهَا إنْ أَكْذَبَ نَفْسَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ سے لعان کرنے والے میاں بیوی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ اپنی تکذیب کردے تو اس سے شادی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18286، ترقيم محمد عوامة 17670)