☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مردبھی شرعی حیثیت رکھتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مردبھی شرعی حیثیت رکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 17636 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ " رَجُلٍ لَهُ امْرَأَةٌ وَسُرِّيَّةٌ وَلَدَتْ إحْدَاهُمَا غُلَامًا وَأَرْضَعَتْ إحْدَاهُمَا جَارِيَةً، هَلْ يَصْلُحُ لِلْغُلَامِ أَنْ يَتَزَوَّجَ الْجَارِيَةَ؟ قَالَ: لَا ؛ اللِّقَاحُ وَاحِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کی ایک بیوی اور ایک باندی ہو، ان میں سے ایک کسی لڑکے کو جنم دے اور دوسری کسی لڑکی کو دودھ پلائے تو کیا اس لڑکے کا دودھ پینے والی لڑکی سے نکاح درست ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں، کیونکہ دونوں میں دودھ کے اترنے کا سبب ایک مرد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18243، ترقيم محمد عوامة 17636)
حدیث نمبر: 17637 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ لَبَنَ الْفَحْلِ" وَكَرِهَ قَوْلَ إبْرَاهِيمَ فِيهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد بھی شرعی حیثیت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18244، ترقيم محمد عوامة 17637)
حدیث نمبر: 17638 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، وَابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّهُ كَرِهَهُ، يَعني لَبَنَ الْفَحْلِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد بھی شرعی حیثیت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18245، ترقيم محمد عوامة 17638)
حدیث نمبر: 17639 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنَّهُ كَرِهَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد بھی شرعی حیثیت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18246، ترقيم محمد عوامة 17639)
حدیث نمبر: 17640 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ يَرَى لَبَنَ الْفَحْلِ تَحْرِيمًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد بھی حرمت کو ثابت کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18247، ترقيم محمد عوامة 17640)
حدیث نمبر: 17641 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّهُ كَرِهَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد بھی شرعی حیثیت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18248، ترقيم محمد عوامة 17641)
حدیث نمبر: 17642 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ , قُلْتُ: " امْرَأَةُ أَبِي أَرْضَعَتْ جَارِيَةً مِنْ عَرَضِ النَّاسِ بِلِبَانِ إخْوَتِي مِنْ أَبِي , تَحِلُّ لِي؟ قَالَ: لَا ؛ أَبُوكَ أَبُوهَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن منصور رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ میرے والد کی بیوی نے ایک لڑکی کو میری باپ شریک بہن کے حصے کا دودھ پلایا، کیا وہ لڑکی میرے لئے حلال ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں، تیرا باپ اس کا باپ ہے۔ میں نے یہی سوال حضرت طاوس رحمہ اللہ کیا انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ یہ سوال میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے کیا انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ یہ سوال میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے کیا انہوں نے فرمایا کہ اس میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ میں اس میں کوئی بات نہیں کہتا۔ میں نے ابن سیرین رحمہ اللہ سے یہ سوال کیا تو انہوں نے بھی حضرت مجاہد رحمہ اللہ والی بات کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18249، ترقيم محمد عوامة 17642)
حدیث نمبر: 17643 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ؟ فَقَالَ:" نُبِّئْتُ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ اخْتَلَفُوا فِيهِ فَمِنْهُمْ مَنْ كَرِهَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يَكْرَهْهُ، وَمَنْ كَرِهَ أَفْضَلُ فِي أَنْفُسِنَا مِمَّنْ لَمْ يَكْرَهْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کا تذکرہ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اہل مدینہ کا اس بارے میں اختلاف ہے۔ بعض نے اسے مکروہ بتایا ہے اور بعض کے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ جن حضرات نے اسے مکروہ بتایا ہے وہ ہمارے نزدیک زیادہ بہتر ہیں۔ قاسم بن محمد بھی اسے مکروہ بتاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18254، ترقيم محمد عوامة 17643)
حدیث نمبر: 17644 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَدِمَ الزُّهْرِيُّ فِي أَوَّلِ خِلَافَةِ هِشَامٍ، فَذَكَرَ أَنَّ عُرْوَةَ كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا الْقُعَيْسِ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عَائِشَةَ وَقَدْ أَرْضَعَتْهُمَا امْرَأَةُ أَخِيهِ فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ، فَزَعَمَ عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" فَهَلَّا أَذِنْتَ لَهُ؟ فَإِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلَادَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زہری ہشام رحمہ اللہ کی خلافت کے ابتدائی دنوں میں مدینہ منورہ آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ابو قعیس رحمہ اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کے لئے اجازت چاہتے تھے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو قعیس کو ابو قعیس کے بھائی کی بیوی نے دودھ پلایا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔ حضرت عروہ رحمہ اللہ کا خیال ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ حضور 5 سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ تم نے انہیں اجازت کیوں نہیں دی، رضاعت بھی ان چیزوں کو حرام کردیتی ہے جنہیں نسب حرام کرتا ہے۔ حضور 5 کا یہ ارشاد سن کر اہل مدینہ گھبرا گئے۔ عبد اللہ بن ابی حبیبہ مولی زبیر نے اس موقع پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18256، ترقيم محمد عوامة 17644)
حدیث نمبر: 17645 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " ذُكِرَ لَبَنُ الْفَحْلِ، فَقَالَ: وَقَدْ كَرِهَهُ أُنَاسٌ وَرَخَّصَ فِيهِ أُنَاسٌ فَكَانَ مَنْ كَرِهَهُ عندَ النَّاسِ أَفْضَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ دودھ اترنے کا سبب بننے والے مرد کے حکم کا تذکرہ کیا تو فرمایا کہ بعض لوگوں کے نزدیک یہ مکروہ ہے، بعض نے اس کی اجازت دی ہے۔ جن لوگوں نے اسے مکروہ خیال کیا ان کا قول زیادہ بہتر ہے۔ قاسم بن محمد رحمہ اللہ بھی اسے مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18258، ترقيم محمد عوامة 17645)
حدیث نمبر: 17646 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامٍ، أَنَّ أَبَاهُ " كَرِهَ لَبَنَ الْفَحْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ نے دودھ اترنے کا سبب بننے والے مرد کو شرعی حیثیت دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18260، ترقيم محمد عوامة 17646)