☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نکاحِ متعہ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← نکاحِ متعہ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 17348 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَحَسَنٍ ، أَبِيهِمَا ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَحَسَنٍ ابْنَيْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِمَا ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے متعہ سے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17944، ترقيم محمد عوامة 17348)
حدیث نمبر: 17349 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى يَوْمَ الْفَتْحِ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن متعہ سے منع فرمادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17945، ترقيم محمد عوامة 17349)
حدیث نمبر: 17350 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ وَهُوَ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ , إنِّي كُنْتُ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الِاسْتِمْتَاعِ , أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا إلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَيْءٌ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهُ، وَلَا تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رکن اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے تھے اور فرما رہے تھے: ”اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک کے لئے حرام قرار دے دیا ہے، اگر کسی کے پاس متعہ والی بیوی ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دے اور جو مہر تم نے انہیں دیا ہے وہ واپس نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17946، ترقيم محمد عوامة 17350)
حدیث نمبر: 17351 مصنف ابن ابی شیبہ
يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبُو الْعُمَيْسِ ، إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: نَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنْ إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ أَوْطَاسٍ فِي الْمُتْعَةِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَهَى عنهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اوطاس والے سال میں متعہ کی اجازت دی تھی، پھر اس سے منع فرمادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17947، ترقيم محمد عوامة 17351)
حدیث نمبر: 17352 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَوْ تَقَدَّمْتُ فِيهَا لَرَجَمْتُ"، يَعني الْمُتْعَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں متعہ کرنے والوں کو سنگسار کرنے کا حکم دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17948، ترقيم محمد عوامة 17352)
حدیث نمبر: 17353 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " نَهَى عُمَرُ عَنْ مُتْعَتَيْنِ: مُتْعَةِ النِّسَاءِ، وَمُتْعَةِ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو متعوں: متعۃ النساء اور متعۃ الحج سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17949، ترقيم محمد عوامة 17353)
حدیث نمبر: 17354 مصنف ابن ابی شیبہ
سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: لَا نَعْلَمُهَا إلَّا السِّفَاحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم تو اسے بےحیائی ہی سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17950، ترقيم محمد عوامة 17354)
حدیث نمبر: 17355 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" سُئِلَ عَنِ الْمُتْعَةِ، فَقَالَ: حَرَامٌ، فَقِيلَ لَهُ: إنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يُفْتِي بِهَا، فَقَالَ: فَهَلَّا تَزَمْزَمَ بِهَا فِي زَمَانِ عُمَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ حرام ہے۔ ان سے کہا گیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تو اس کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ پھر وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اس کے بارے میں بلند آواز سے اعلان کیوں نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17951، ترقيم محمد عوامة 17355)
حدیث نمبر: 17356 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ عُمَرَ لَوْلَا أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ ؛ صَارَ الزِّنَا جِهَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے اگر وہ متعہ سے منع نہ کرتے تو زنا سرعام ہوا کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17952، ترقيم محمد عوامة 17356)
حدیث نمبر: 17357 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" وَاللَّهِ، مَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ إلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَذِنَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا , مَا كَانَتْ قَبْلَ ذَلِكَ وَلَا بَعْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم! متعہ صرف تین دن کے لئے جائز تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی اجازت دی تھی، متعہ نہ تو اس سے پہلے جائز تھا نہ اس کے بعد کبھی جائز ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17953، ترقيم محمد عوامة 17357)
حدیث نمبر: 17358 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ أَبِي ذُؤَيْبٍ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: إنَّ الذِّئْبَ يُكَنَّى أَبَا جَعْدَةَ ," أَلَا وَإِنَّ الْمُتْعَةَ هِيَ الزِّنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ذؤیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بھیڑیئے کی کنیت ابو جعدہ ہے اور متعہ زنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17954، ترقيم محمد عوامة 17358)
حدیث نمبر: 17359 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ:" كَانَتْ سُنَّةُ الْمُتْعَةِ سُنَّةَ النِّكَاحِ، إلَّا أَنَّ الْأَجَلَ كَانَ فِي أَيْدِيهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ متعہ کا طریقہ نکاح والا تھا لیکن اس میں مدت عورتوں کے اختیار میں ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17955، ترقيم محمد عوامة 17359)
حدیث نمبر: 17360 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَوْ أُتِيتُ بِرَجُلٍ تَمَتَّعَ بِامْرَأَةٍ لَرَجَمْتُهُ إنْ كَانَ أُحْصِنَ، فَإِنْ كَانَ لَمْ يَكُنْ أُحْصِنَ ؛ ضَرَبْتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا جائے جس نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو، اگر وہ شادی شدہ ہو تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر وہ غیر شادی شدہ ہو تو میں اسے کوڑے لگواؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17956، ترقيم محمد عوامة 17360)
حدیث نمبر: 17361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، قَالَ: سَمِعْتُ مَكْحُولًا، يَقُولُ فِي " الرَّجُلِ تَزَوَّجَ الْمَرْأَةَ إلَى أَجَلٍ قَالَ: ذَلِكَ الزِّنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت سے کسی مخصوص مدت تک کے لئے شادی کرنا زنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17957، ترقيم محمد عوامة 17361)
حدیث نمبر: 17362 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إسْمَاعِيلُ ، قَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَلَا نَسْتَخْصِي؟ قَالَ:" لَا، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ إلَى الْأَجَلِ" ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ سورة المائدة آية 87
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنی جوانی کے دور میں حضور 5 کے ساتھ تھے۔ ہم نے (شدتِ شہوت) سے تنگ آکر حضور 5 سے عرض کیا کہ ہم خود کو خصی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، پھر آپ نے ہمیں رخصت دے دی کہ ہم عورت سے کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک کے لئے نکاح کرلیں۔ پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی:: اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کی ہیں، انہیں حرام نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17958، ترقيم محمد عوامة 17362)