☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 17211 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ جَاءَتْ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إنِّي كُنْتُ عندَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَإِنَّمَا مَعَهُ مثل هُدْبَةِ الثَّوْبِ , فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إلَى رِفَاعَةَ؟ لَا، حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں رفاعہ کے نکاح میں تھی، انہوں نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔ پھر میں نے عبد الرحمن بن زبیر سے شادی کی، وہ محض کپڑے کی جھالر کی طرح تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا ”اگر تم رفاعہ کے نکاح میں واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہو تو یہ اس وقت تک درست نہیں جب تک تم دوسرے خاوند کا شہد نہ چکھ لو اور وہ تمہارا شہد نہ چکھ لے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17797، ترقيم محمد عوامة 17211)
حدیث نمبر: 17212 مصنف ابن ابی شیبہ
أبو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أبو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عنهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا، حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا شوہر اس عورت کا شہد نہ چکھ لے اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17798، ترقيم محمد عوامة 17212)
حدیث نمبر: 17213 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ": مثل حَدِيثِ الأَعْمَشِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17799، ترقيم محمد عوامة 17213)
حدیث نمبر: 17214 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17800، ترقيم محمد عوامة 17214)
حدیث نمبر: 17215 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ رَزِينٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَأَغْلَقَ الْبَابَ وَأَرْخَى السِّتْرَ ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا قَالَ:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کی، اس نے دروازہ بند کیا اور پردہ ڈال لیا، پھرا سے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو کیا وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگئی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جب تک وہ دوسرے خاوند سے شادی کرنے کے بعد اس کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17801، ترقيم محمد عوامة 17215)
حدیث نمبر: 17216 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى يَهُزَّهَا بِهِ هَزِيزَ الْبِكْرِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ باکرہ عورت کی طرح اسے ہلا نہ لے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ تب تک پہلے کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا اس کا شہد اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17803، ترقيم محمد عوامة 17216)
حدیث نمبر: 17217 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ الْهُنَّائِيِّ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى يُجَامِعَهَا الْآخَرُ وَيَدْخُلَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہے جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے اور اس سے دخول نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17805، ترقيم محمد عوامة 17217)
حدیث نمبر: 17218 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى يُجَامِعَهَا الْآخَرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17806، ترقيم محمد عوامة 17218)
حدیث نمبر: 17219 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : " لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى يُشَفْشِفَهَا بِهِ، وقَالَ عَلِيٌّ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک وہ اس کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17807، ترقيم محمد عوامة 17219)
حدیث نمبر: 17220 مصنف ابن ابی شیبہ
الْأَشْيَبُ الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانَ ، يَحْيَى ، أَبِي الْحَارِثِ الْغِفَارِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْأَشْيَبُ الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي الْحَارِثِ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَتَّى تَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17810، ترقيم محمد عوامة 17220)