☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في قوله (تعالى): ﴿الزاني لا ينكح إلا زانية﴾
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في قوله (تعالى): ﴿الزاني لا ينكح إلا زانية﴾
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 17192 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً سورة النور آية 3" لَا يَزْنِي الزَّانِي إلَّا بِزَانِيَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ زانی زانیہ سے ہی زنا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17777، ترقيم محمد عوامة 17192)
حديث رقم: 17193 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً سورة النور آية 3 , قَالَ: كَانَ يُقَالُ" نَسَخَتْهَا الَّتِي بَعْدَهَا" وَأَنْكِحُوا الأَيَامَى مِنْكُمْ سورة النور آية 32 قَالَ: وَكَانَ يُقَالُ:" إنَّهَا مِنْ أَيَامَى الْمُسْلِمِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت { وَأَنْکِحُوا الأَیَامَی مِنْکُمْ } کی وجہ سے منسوخ ہے۔ اس سے مراد مسلمانوں کی بیوہ عورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17778، ترقيم محمد عوامة 17193)
حديث رقم: 17194 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا يَزْنِي إلَّا بِزَانِيَةٍ أَوْ مُشْرِكَةٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ زانیہ یا مشرکہ سے زنا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17779، ترقيم محمد عوامة 17194)
حديث رقم: 17195 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" كُنَّ بَغَايَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جو زمانہ جاہلیت میں فاحشہ تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17780، ترقيم محمد عوامة 17195)
حديث رقم: 17196 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدَة، بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ، قَالَ: سَأَلْتُ عُرْوَةَ، عَنْ قَوْلِهِ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً سورة النور آية 3 قَالَ:" كُنَّ نِسَاءً بَغَايَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَهُنَّ رَايَاتٌ يُعْرَفْنَ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جو زمانہ جاہلیت میں فاحشہ تھیں۔ ان کے مخصوص جھنڈے ہوتے تھے جن سے یہ پہچانی جاتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17781، ترقيم محمد عوامة 17196)
حديث رقم: 17197 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " نِسَاءٌ كُنَّ يَكْرِينَ أَنْفُسَهُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زمانہ جاہلیت کی وہ عورتیں ہیں جو جسم فروشی کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17782، ترقيم محمد عوامة 17197)
حديث رقم: 17198 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي قَوْلِهِ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لا يَنْكِحُهَا إِلا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ سورة النور آية 3 قَالَ:" لَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي إلَّا بِزَانِيَةٍ وَلَا تَزْنِي حِينَ تَزْنِي إلَّا بِزَانٍ مِثْلِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کہ زنا کرنے والا زانیہ سے زنا کرتا ہے اور زنا کرنے والی زانی سے زنا کراتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17783، ترقيم محمد عوامة 17198)
حديث رقم: 17199 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17784، ترقيم محمد عوامة 17199)
حديث رقم: 17200 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " بَغَايَا كُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَجْعَلْنَ عَلَى أَبْوَابِهِنَّ رَايَاتٍ كَرَايَاتِ الْبَيَاطِرَةِ , يَأْتِيهِنَّ النَّاسُ يُعْرَفْنَ بِذَلِكَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زمانہ جاہلیت کی فاحشہ عورتیں ہیں جن کے دروازوں پر مویشی فروشوں کے مخصوص جھنڈے ہوتے تھے، اور لوگ ان کے پاس آتے تھے۔ جھنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان کا پتہ چلتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17785، ترقيم محمد عوامة 17200)
حديث رقم: 17201 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ عُرْوَةَ، نَحْوَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17786، ترقيم محمد عوامة 17201)
حديث رقم: 17202 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً سورة النور آية 3، يَعني بِالنِّكَاحِ" يُجَامِعُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں نکاح سے مراد مباشرت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17787، ترقيم محمد عوامة 17202)
حديث رقم: 17203 مصنف ابن أبي شيبة
مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانَ ، خَالِدِ بْنِ دِيَنَارٍ ، الْحَارِثِ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ دِيَنَارٍ , عَنِ الْحَارِثِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: " لَا يُجَامِعُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ زانیہ یا مشرکہ سے زانی اور مشرک ہی مباشرت کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17788، ترقيم محمد عوامة 17203)
حديث رقم: 17204 مصنف ابن أبي شيبة
سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ الْعُصْفُرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، يَقُولُ: " كُنَّ بَغَايَا بِمَكَّةَ قَبْلَ الْإِسْلَامِ، فَكَانَ رِجَالٌ يَتَزَوَّجُونَهُنَّ فَيُنْفِقْنَ عَلَيْهِمْ مَا أَصَبْنَ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ تَزَوَّجَهُنَّ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ، فَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ عورتیں اسلام سے پہلے مکہ میں فحاشی کا دھندہ کرتی تھیں۔ لوگ ان سے شادی کرتے تھے اور ان پر خرچ کرتے تھے۔ جب اسلام آیا تو کچھ مسلمان مردوں نے بھی ان سے شادی کرنا چاہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان عورتوں سے نکاح کو حرام قرار دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17789، ترقيم محمد عوامة 17204)
حديث رقم: 17205 مصنف ابن أبي شيبة
عَفَّانُ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، حُمَيْدٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً سورة النور آية 3 قَالَ:" الزَّانِي لَا يَزْنِي إِلَّا بِزَانِيَةٍ أَوْ مُشْرِكَةٍ4 وَلَكِنَّ اللَّهَ كَنَّى
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ زانی کسی زانیہ یا مشرکہ سے ہی زنا کرتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس بات کو کنایۃً بیان فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17790، ترقيم محمد عوامة 17205)
حديث رقم: 17206 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً سورة النور آية 3" بَغَايَا مُتَعَالِنَاتٌ كُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقِيلَ لَهُمْ: هَذَا حَرَامٌ فَأَرَادُوا نِكَاحَهُنَّ فَحَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ نِكَاحَهُنَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زمانہ جاہلیت میں جسم فروشی کا پیشہ کرنے والی عورتیں ہیں۔ ان عورتوں کو بتایا گیا کہ یہ حرام ہے تو انہوں نے نکاح کا ارادہ کیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے ان سے نکاح کو حرام قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17791، ترقيم محمد عوامة 17206)