☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 17040 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يُكْرَهُ الْجَمْعُ بَيْنَ ابْنَتَيِ الْعَمِّ لِفَسَادٍ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کیا جائے کیونکہ اس سے دونوں کے درمیان فسا دہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17614، ترقيم محمد عوامة 17040)
حدیث نمبر: 17041 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنًا لِعَلِيٍّ " جَمَعَ بَيْنَ ابْنَتَيْ عَمٍّ لَهُ، قَالَ: فَأُدْخِلَتَا عَلَيْهِ فِي لَيْلَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادہ نے دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کیا اور ایک ہی رات میں وہ دونوں انہیں پیش کی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17615، ترقيم محمد عوامة 17041)
حدیث نمبر: 17042 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ الْقَرَابَةِ مِنْ أَجْلِ الْقَطِيعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن قطعی رحمی کے اندیشے سے اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17616، ترقيم محمد عوامة 17042)
حدیث نمبر: 17043 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: سُئِلَ " هَلْ يَصْلُحُ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تُزَوَّجَ عَلَى ابْنَةِ عَمِّهَا؟ قَالَ: تِلْكَ الْقَطِيعَةُ وَلَا تَصْلُحُ الْقَطِيعَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت کے لئے اس کی چچا زاد بہن کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس شخص سے نکاح کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ قطع رحمی ہے جو کہ درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17617، ترقيم محمد عوامة 17043)
حدیث نمبر: 17044 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، سُفْيَانَ ، خَالِدٌ الْفَأْفَاءُ ، عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي خَالِدٌ الْفَأْفَاءُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى قَرَابَتِهَا مَخَافَةَ الْقَطِيعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قطع رحمی کے اندیشے سے کسی عورت کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس کی قریبی رشتہ دار خاتون سے نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17618، ترقيم محمد عوامة 17044)