☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 16735 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ،" أَنَّ امْرَأَةً مَلَكَتْ مِنْ زَوْجِهَا قِيمَةَ سُبُعِ الدِّرْهَمِ، فَسُئِلَ مَيْسَرَةُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: حَرُمَتْ عَلَيْهِ وَلَا أَدْرِي مِنْ أَيْنَ تَحِلُّ لَهُ؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت اپنے خاوند کی سات درہم کے بقدر مالک بن گئی۔ اس بارے میں حضرت میسرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ اور میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے لئے کیسے حلال ہوگی؟ میں حضرت شعبی سے ملا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوبکر بن ابی موسیٰ سے ملو اور ان سے سوال کرو۔ وہ ان دنوں وہاں قاضی تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی چیز کی طاقت نہیں رکھتے تو وہ کام کرلو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔ میں حضرت شعبی کے پاس آیا اور ان سے سارا واقعہ ذکر کیا تو وہ مسکرا دیئے۔ اور فرمایا کہ تم عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیسے حلال ہوگی؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ہبہ کردے، یا آزاد کردے یا بیچ دے۔ میں واپس حضرت شعبی کے پاس گیا میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان سے سوال کرو کہ وہ عدت گزارے گی یا نہیں؟ میں ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں وہ عدت نہیں گزارے گی۔ میں حضرت شعبی کے پاس واپس آیا اور انہیں اطلاع دی تو انہوں نے فرمایا کہ فتوی کو محفوظ کرلو۔ میں ابن معقل کے پاس آیا۔ راوی عبدالسلام فرماتے ہیں کہ ان کا قول مجھے یاد نہیں رہا البتہ عمار بن رزیق نے عطاء بن سائب کی روایت سے ابن معقل کا قول نقل کیا ہے کہ وہ دونوں نکاح کا اعادہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17278، ترقيم محمد عوامة 16735)
حدیث نمبر: 16736 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: سَأَلْتُ مَيْسَرَةَ عَنِ امْرَأَةٍ وَرِثَتْ مِنْ زَوْجِهَا شَيْئًا، قَالَ: حَرُمَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میسرہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام مالک کی وارث بن جائے تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17284، ترقيم محمد عوامة 16736)
حدیث نمبر: 16737 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" فِي امْرَأَةٍ مَلَكَتْ مِنْ زَوْجِهَا شَيْئًا قَالَ: حَرُمَتْ عَلَيْهِ إلَّا أَنْ تُعْتِقَهُ سَاعَةَ تَمْلِكُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے فرماتے ہیں کہ اگر اس عورت نے مالک بنتے ہی فورا اپنے خاوند کو آزاد نہ کیا تو وہ اس پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17285، ترقيم محمد عوامة 16737)
حدیث نمبر: 16738 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17286، ترقيم محمد عوامة 16738)
حدیث نمبر: 16739 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ قَالَ: " حَرُمَتْ عَلَيْهِ،"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17287، ترقيم محمد عوامة 16739)
حدیث نمبر: 16740 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " قَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ، فَلْيَسْتَأْنِفْ نِكَاحَهَا إنْ أَرَادَهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ عورت خاوند پر حرام ہوجائے گی اور اگر چاہے تو دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17288، ترقيم محمد عوامة 16740)
حدیث نمبر: 16741 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: وَقَالَ ذَلِكَ الشَّعْبِيُّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17289، ترقيم محمد عوامة 16741)
حدیث نمبر: 16742 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ" امْرَأَةٍ وَقَعَ لَهَا فِي زَوْجِهَا شِرْكٌ فَأَعْتَقَتْهُ سَاعَةَ مَلَكَتْهُ، فَقَالَ: لَوْ كَانَ قَدْرُ ذُبَابٍ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جسے اس کے غلام خاوند کی ملکیت میں حصہ مل جائے اور وہ اسی وقت اسے آزاد کردے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر ایک مکھی کے برابر بھی تاخیر ہوئی تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17290، ترقيم محمد عوامة 16742)
حدیث نمبر: 16743 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17291، ترقيم محمد عوامة 16743)
حدیث نمبر: 16744 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنِ الْمَرْأَةِ تَرِثُ مِنْ زَوْجِهَا سَهْمًا؟، قَالَا:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ، فَإِنْ تَزَوَّجَهَا فَإِنَّهَا عندَهُ عَلَى ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے۔ ان دونوں نے فرمایا کہ وہ اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ اور اگر وہ اس سے شادی کرے تو مرد کے پاس تین طلاقوں کا اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17292، ترقيم محمد عوامة 16744)
حدیث نمبر: 16745 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ:" إِنْ أُعْتِقَ بَعْدَ تَزَوَّجَهَا ؛فَإِنَّهَا عِنْدَهُ عَلَى ثَلاثِ تَطْلِيقَاتٍ، لَمْ تَكُنْ. فُرْقَتُهُمَا طَلاقًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آزادی کے بعد شادی کرے تو اس کے پاس تین طلاقوں کا حق ہوگا۔ اور ان کے درمیان کی فرقت طلاق شمار نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17293، ترقيم محمد عوامة 16745)
حدیث نمبر: 16746 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17294، ترقيم محمد عوامة 16746)
حدیث نمبر: 16747 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، فِي " الْمَرْأَةِ تَمْلِكُ زَوْجَهَا، قَالَ: إنْ أَعْتَقَتْهُ مَكَانَهَا فَهُمَا عَلَى نِكَاحِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی مالک بنے تو اگر وہ اسے اسی وقت آزاد کردے تو ان کا نکاح باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17295، ترقيم محمد عوامة 16747)
حدیث نمبر: 16748 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَانَ لِلْمَمْلُوكِ امْرَأَةٌ حُرَّةٌ فَمَاتَ مَوْلَى الْمَمْلُوكِ فَوَرِثَتِ امْرَأَتُهُ نَصِيبَهَا مِنْهُ، فَإِنْ أَعْتَقَتْهُ مَكَانَهَا فَهُمَا عَلَى نِكَاحِهِمَا الْأَوَّلِ , وَإِنْ لَمْ تُعْتِقْهُ حَرُمَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام کی کوئی آزاد بیوی ہو اور غلام کا مالک مرجائے اور وہ بیوی اپنے خاوند کے کسی حصے کی مالک بن جائے تو اگر اس نے اپنے خاوند کو آزاد کردیا تو ان کا پہلا نکاح باقی رہے گا اور اگر اس نے آزاد نہ کیا تو وہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17296، ترقيم محمد عوامة 16748)