☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرائے اور اپنے لئے کسی چیز کی شرط لگائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرائے اور اپنے لئے کسی چیز کی شرط لگائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 16720 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، أَنَّ رَجُلًا زَوَّجَ ابْنَتَهُ عَلَى أَلْفِ دِينَارٍ، وَشَرَطَ لِنَفْسِهِ أَلْفَ دِينَارٍ فَقَضَى عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ" لِلْمَرْأَةِ بِأَلْفَيْنِ دُونَ الْأَبِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی اس شرط پر کرائی کہ ایک ہزار دینار بیٹی کو اور ایک ہزار دینار باپ کو ملیں گے۔ ان کا مقدمہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز کے پاس آیا تو انہوں فرمایا کہ عورت کو دوہزار دینار ملیں گے اور باپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17263، ترقيم محمد عوامة 16720)
حدیث نمبر: 16721 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" إنْ كَانَ هُوَ الَّذِي يُنْكَحُ فَهُوَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ نکاح کرانے والا ہے تو اسے اس کی لگائی گئی شرط ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17264، ترقيم محمد عوامة 16721)
حدیث نمبر: 16722 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُثَنَّى، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عُرْوَةَ، وَسَعِيدٍ , قَالَا: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ أُنْكِحَتْ عَلَى صَدَاقٍ أَوْ عِدَةٍ لِأَهْلِهَا كَانَ قَبْلَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ فَهُوَ لَهَا، وَمَا كَانَ مِنْ حِبَاءٍ لِأَهْلِهَا فَهُوَ لَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ اور حضرت سعید فرماتے ہیں کہ جس چیز کا تعلق مہر یا نکاح کے عقد سے ہو وہ تو عورت کو ملے گی اور اگر کوئی ہبہ یا تحفہ وغیرہ ہو تو وہ اس کے گھر والوں کو مل سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17265، ترقيم محمد عوامة 16722)
حدیث نمبر: 16723 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ مَسْرُوقًا، زَوَّجَ ابْنَتَهُ فَاشْتَرَطَ عَلَى زَوْجِهَا عَشَرَةَ آلَافٍ سِوَى الْمَهْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے اپنی بیٹی کی شادی اس شرط پر کرائی کہ اس کا خاوند مہر کے علاوہ دس ہزاردینار دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17266، ترقيم محمد عوامة 16723)
حدیث نمبر: 16724 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: " لِلْمَرْأَةِ مَا اسْتُحِلَّ بِهِ فَرْجُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ عورت کو وہ سب کچھ ملے گا جس کے عوض وہ خاوند کے لئے حلال ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17267، ترقيم محمد عوامة 16724)
حدیث نمبر: 16725 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مَا اشْتَرَطَ لِأَخِيهَا أَوْ أَبِيهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ إنْ تَكَلَّمَتْ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت کے بھائی یا باپ کے لئے اگر کسی ہبہ وغیرہ کی شرط لگائی گئی ہے تو اگر عورت دعویٰ کرے تو اس کی زیادہ مستحق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17268، ترقيم محمد عوامة 16725)