☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: ليس شرطها بشيء وله أن يخرجها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← من قال: ليس شرطها بشيء وله أن يخرجها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 16713 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلِيٍّ :" فِي الَّتِي شُرِطَ لَهَا دَارُهَا قَالَ: شَرْطُ اللَّهِ قَبْلَ شَرْطِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی ”اللہ کی شرط اس عورت کی شرط سے پہلے ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17255، ترقيم محمد عوامة 16713)
حديث رقم: 16714 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ:" فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَيَشْتَرِطُ لَهَا دَارَهَا قَالَ: يُخْرِجُهَا إنْ شَاءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی ”اگر چاہے تو اسے نکال سکتا ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17256، ترقيم محمد عوامة 16714)
حديث رقم: 16715 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ، فَقَالَتْ: " شَرَطَ لَهَا دَارَهَا , فَقَالَ: شَرْطُ اللَّهِ قَبْلَ شَرْطِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت حضرت شریح کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میرے خاوند نے میرے لئے میرے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ کی شرط اس کی شرط سے پہلے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17257، ترقيم محمد عوامة 16715)
حديث رقم: 16716 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اسے گھر سے نکال سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17258، ترقيم محمد عوامة 16716)
حديث رقم: 16717 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" يَذْهَبُ بِهَا حَيْثُ شَاءَ وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کو جہاں چاہے لے جاسکتا ہے اور شرط باطل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17260، ترقيم محمد عوامة 16717)
حديث رقم: 16718 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَشَرَطَ لَهَا دَارَهَا قَالَ: لَا شَرْطَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی کہ اس کے لئے کوئی شرط نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17261، ترقيم محمد عوامة 16718)
حديث رقم: 16719 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ جُرَيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا، وَسُئِلَ عَنْ" الرَّجُلِ يَخْطُبُ الْمَرْأَةَ فَتَشْرُطُ عَلَيْهِ أَشْيَاءَ؟ قَالَ: لَيْسَ الشَّرْطُ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت کو پیام نکاح بھجوایا اور اس کے لئے بہت شرطیں اپنے اوپر لازم کرلیں۔ اس کے لئے کیا حکم ہے؟ حضرت طاوس نے فرمایا کہ شرط کوئی چیز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17262، ترقيم محمد عوامة 16719)