☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 16697 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، يَحْيَى ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ ،" أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْنِيَ بِفَاطِمَةَ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدِّمْ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شرعی ملاقات کا ارادہ کیا تو حضور 5 نے فرمایا کہ انہیں مہر کا کچھ حصہ ادا کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17237، ترقيم محمد عوامة 16697)
حدیث نمبر: 16698 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَعَسِرَ عَنْ صَدَاقِهَا، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أَوَ لَمْ تَجِدْ إلَّا نَعْلَكَ فَأَعْطِهَا إيَّاهَا ثُمَّ ادْخُلْ بِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، ان سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ایک آدمی نے شادی کی ہے لیکن وہ اس کا مہر ادا کرنے سے عاجز آگیا ہے۔ اس کے لئے کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر اور کچھ نہ ہو تو اسے اپنی جوتی ہی دے دو پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17238، ترقيم محمد عوامة 16698)
حدیث نمبر: 16699 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" يُعْطِيهَا وَلَوْ خِمَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اسے شرعی ملاقات سے پہلے کچھ نہ کچھ ضرور دے خواہ ایک دوپٹہ ہی دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17239، ترقيم محمد عوامة 16699)
حدیث نمبر: 16700 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ: " يُلْقِي عَلَيْهَا وَلَوْ ثَوْبًا ثُمَّ يَدْخُلُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ اسے خواہ ایک کپڑا ہی دے پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17240، ترقيم محمد عوامة 16700)
حدیث نمبر: 16701 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی بیوی کو مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17241، ترقيم محمد عوامة 16701)
حدیث نمبر: 16702 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: سُئِلَ الزُّهْرِيُّ، عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَهُوَ مَلِي لِصَدَاقِهَا، أَيَدْخُلُ بِهَا وَلَمْ يُعْطِهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" مَضَتِ السُّنَّةُ أَنْ لَا يَدْخُلَ بِهَا حَتَّى يُعْطِيَهَا شَيْئًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو شادی کے بعد عورت کا مہر دینے پر قدرت نہ رکھتا ہو کیا وہ بیوی سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت یہی رہی ہے کہ جب تک کوئی نہ کوئی چیز ادا نہ کردے شرعی ملاقات نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17243، ترقيم محمد عوامة 16702)
حدیث نمبر: 16703 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ:" يُهْدِي شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ شرعی ملاقات سے پہلے کوئی چیز اسے ہدیہ میں دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17244، ترقيم محمد عوامة 16703)
حدیث نمبر: 16704 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةَ قَالَ: نَا حَدَّثَنَا شَبَابَةَ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَدْخُلَ عَلَى امْرَأَةٍ حَتَّى يُقَدّمَ عَلَيْهَا مَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسلمان کے لئے حلال نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو کوئی تھوڑی یا زیادہ چیز دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17245، ترقيم محمد عوامة 16704)
حدیث نمبر: 16705 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ لِعَلِيٍّ: " أَعْطِهَا دِرْعَكَ الْحُطَمِيَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اپنی زوجہ کو اپنی حطمی چادر ہی دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17246، ترقيم محمد عوامة 16705)