☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن(سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن(سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 16606 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " جَاوَزَ حُرْمَتَيْنِ إلَى حُرْمَةٍ وَلَمْ تَحْرُمْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سالی سے زنا کرنے والا بڑے گناہ کا مرتکب ہے لیکن اس کی بیوی حرام نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17140، ترقيم محمد عوامة 16606)
حدیث نمبر: 16607 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا زَنَا الرَّجُلُ بِأُخْتِ امْرَأَتِهِ فَإِنَّهَا لَا تَحْرُمُ عَلَيْهِ , لَا يُحَرِّمُ حَرَامٌ حَلَالًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زناکرے تو اس کی بیوی حرام نہیں ہوگی کیونکہ حرام کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17141، ترقيم محمد عوامة 16607)
حدیث نمبر: 16608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ، عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ، أَنَّهُ سُئِلَ عنهَا، فَقَالَ:" لَا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلَالَ , جَسَرْتُ عَلَيْهَا" , وَهَابَهَا إبْرَاهِيمُ، وَالشَّعْبِيُّ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن أشوع سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ کوئی حرام چیز حلال کو حرام نہیں کرسکتی۔ میں نے تو یہ بات کہنے کی ہمت کی ہے حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی یہ کہنے سے ڈرتے تھے۔۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17142، ترقيم محمد عوامة 16608)
حدیث نمبر: 16609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس صورت میں اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17143، ترقيم محمد عوامة 16609)
حدیث نمبر: 16610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا سَعِيدٌ، قَالَ قَتَادَةُ: " لَا يُحَرِّمُهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ، غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَغْشَى امْرَأَتَهُ حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّةُ الَّتِي بَنَى بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے کی صورت میں بیوی حرام تو نہیں ہوگی البتہ وہ اپنی بیوی سے اس وقت جماع نہیں کرسکتا جب تک وہ عورت عدت نہ گزار لے جس سے اس نے جماع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17144، ترقيم محمد عوامة 16610)
حدیث نمبر: 16611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، وَالْحَسَنِ، أنهما قَالَا: " حَرُمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سالی سے زنا کرنے کی صورت میں بیوی حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17145، ترقيم محمد عوامة 16611)
حدیث نمبر: 16612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنِ النَّخَعِيِّ: مثل قَولِ قَتَادَةَ ؛وَإِنْ كَانَتْ حَامِلا ؛فَحَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نخعی بھی حضرت قتادہ کی طرح اس بات کے قائل ہے کہ مزنیہ سالی عدت گزارے گی اور وہ عدت وضع حمل تک ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17147، ترقيم محمد عوامة 16612)
حدیث نمبر: 16613 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا يُحَرِّمُهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17148، ترقيم محمد عوامة 16613)
حدیث نمبر: 16614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" لَا يُحَرِّمُهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17149، ترقيم محمد عوامة 16614)
حدیث نمبر: 16615 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: " حَرُمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17150، ترقيم محمد عوامة 16615)
حدیث نمبر: 16616 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَمْ تَحْرُمِ امْرَأَتُهُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17151، ترقيم محمد عوامة 16616)