☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا وصی نکاح کراسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا وصی نکاح کراسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 16455 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ سَلَمَةَ،" أَنَّ شُرَيْحًا أَجَازَ نِكَاحَ وَصِيٍّ وَصِيّ وَصِييّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے وصی کے کرائے ہوئے نکاح کو درست قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16976، ترقيم محمد عوامة 16455)
حدیث نمبر: 16456 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ، قَالَ: " يُشَاوِرُ الْوَلِيُّ الْوَصِيَّ فِي النِّكَاحِ، وَيَلي عُقْدَةُ النِّكَاحِ الْوَلِيُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ولی نکاح کرانے کے لئے وصی سے مشورہ کرے گا اور عقدنکاح کا نگران ولی ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16977، ترقيم محمد عوامة 16456)
حدیث نمبر: 16457 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي " وَصِيٍّ يُزَوِّجُ يَتِيمَةً صَغِيرَةً فِي حِجْرِهِ , قَالَ: جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی وصی نے اپنی پرورش میں موجود کسی یتیم بچی کا نکاح کرادیا تو یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16978، ترقيم محمد عوامة 16457)
حدیث نمبر: 16458 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الْوَصِيِّ يُزَوِّجُ، قَالَ: هُوَ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی وصی نکاح کرادے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16979، ترقيم محمد عوامة 16458)
حدیث نمبر: 16459 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حُرَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح کے علاوہ وصی کا ہر تصرف جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16980، ترقيم محمد عوامة 16459)
حدیث نمبر: 16460 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَجْعَلُ لِلْوَصِيِّ فِي أَمْرِ النِّكَاحِ شَيْئًا إلَّا أَنْ يَكُونَ قَالَ: أَنْتَ وَصِيٌّ فِي نِكَاحِ أَخَوَاتِي وَبَناتِي، فَإِنْ فَعَلَ فَالْوَصِيُّ أَحَقُّ مِنَ الْوَلِيِّ، وَإِلَّا فَالْوَلِيُّ أَحَقُّ مِنَ الْوَصِيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن وصی کو نکاح کی اجازت نہ دیتے تھے البتہ اگر اسے وصی بنانے والا یہ کہے کہ تو میری بہنوں اور میری بیٹیوں کے نکاح کا وصی ہے۔ اگر وہ ایسا کرے تو وصی نکاح کے معاملے میں ولی سے زیادہ حق دار ہے۔ اگر یہ نہ کہا تو ولی وصی سے زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16982، ترقيم محمد عوامة 16460)