☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگرکوئی آدمی کسی عورت کامہر مقررکرتے ہوئے علانیہ کچھ اورکہے اورخفیہ طور پر کچھ اور توخفیہ کا اعتبار ہوگا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگرکوئی آدمی کسی عورت کامہر مقررکرتے ہوئے علانیہ کچھ اورکہے اورخفیہ طور پر کچھ اور توخفیہ کا اعتبار ہوگا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16357 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قال: نَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي صَدَاقِ السِّرِّ، إذَا أَعْلَنَ أَكْثَرَ مِنْهُ ؛ يُؤْخَذُ بِالسِّرِّ وَتَبْطُلُ الْعَلَانِيَةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے خفیہ طور پر کچھ کہا اور علانیہ طور پر کچھ اور کہا توخفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16871، ترقيم محمد عوامة 16357)
حدیث نمبر: 16358 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ:" يُؤْخَذُ بِالسِّرِّ وَتَبْطُلُ الْعَلَانِيَةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16872، ترقيم محمد عوامة 16358)
حدیث نمبر: 16359 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" الْأَمْرُ عَلَى السِّرِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ خفیہ طورپرک ہے گئے کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16873، ترقيم محمد عوامة 16359)
حدیث نمبر: 16360 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ، عَنِ الرَّجُلِ" أَصْدَقَ أَلْفًا فِي السِّرِّ وَأَعْلَنَ أَلْفَيْنِ، قَالَ: يُؤْخَذُ بِالسِّرِّ لِأَنَّهُ الْحَقُّ , وَتَبْطُلُ الْعَلَانِيَةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی خفیہ طور پر ایک ہزار اور علانیہ طور پر دو ہزارمہر مقرر کرے تو کس کا اعتبار ہوگا۔ انہوں نے فرمایا کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگاکیون کہ وہی حق ہے اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16874، ترقيم محمد عوامة 16360)
حدیث نمبر: 16361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ:" يُؤْخَذُ بِالْأَوَّلِ مِنْهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ان دونوں میں سے پہلے کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16875، ترقيم محمد عوامة 16361)