☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک بغیر ولی کے نکاح کی صورت میں میاں بیوی میں جدائی نہیںکرائی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک بغیر ولی کے نکاح کی صورت میں میاں بیوی میں جدائی نہیںکرائی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 16197 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أُمِّهِ بَحِيرَةَ بِنْتِ هَانِئٍ، قَالَتْ: " تَزَوَّجْتُ الْقَعْقَاعَ بْنَ شَوْرٍ، فَسَأَلَنِي وَجَعَلَ لِي مُذْهَّبًا مِنْ جَوْهَرٍ عَلَى أَنْ يَبِيتَ عندِي لَيْلَةً فَبَاتَ , فَوَضَعْتُ لَهُ تَوْرًا فِيهِ خَلُوقٌ فَأَصْبَحَ وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ , فَقَالَ لِي: فَضَحْتِنِي , فَقُلْتُ لَهُ: مِثْلِي يَكُونُ سِرًّا؟ فَجَاءَ أَبِي مِنَ الْأَعْرَابِ فَاسْتَعْدَى عَلَيْهِ عَلِيًّا , فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْقَعْقَاعِ: أَدْخَلْتَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ , فَأَجَازَ النِّكَاحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بحریہ بنت ہانیء فرماتی ہیں کہ میں نے قعقاع بن شور سے شادی کی۔ انہوں نے مجھے سونے کا زیور دیا کہ وہ میرے پاس ایک رات گذاریں۔ چناچہ انہوں نے میرے گھر رات گذاری۔ میں نے خلوق کا ایک برتن ان کے پاس رکھا۔ صبح ان کے کپڑوں پرخلوق خوشبو لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے اس خوشبو کی وجہ سے میری رسوائی کا سامان کردیا کہ اب اس شادی کا سب کو پتہ چل جائے گا۔ میں نے کہا کہ کیا مجھ جیسی سے کوئی راز رہ سکتا ہے؟ پھر میرے دیہاتی والد آئے اور قعقاع بن شور کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قعقاع سے کہا کہ کیا تم نے اپنی بیوی سے دخول کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16698، ترقيم محمد عوامة 16197)
حدیث نمبر: 16198 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُصْعَبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُوسَى بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، فَقَالَ: " يَجُوزُ فِي الْمَرْأَةِ تَزْوِيجٌ بِغَيْرِ وَلِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن عبد اللہ بن یزید سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بغیر ولی کے عورت کی شادی کرانا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16699، ترقيم محمد عوامة 16198)
حدیث نمبر: 16199 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ،" عَنِ امْرَأَةٍ تُزَوَّجُ بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَقَالَ: إنْ كَانَ كُفُؤًا جَازَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ کیا عورت بغیر ولی کی اجازت کے نکاح کرسکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر خاوند بیوی کا کفوء ہو تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16700، ترقيم محمد عوامة 16199)
حدیث نمبر: 16200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ , عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إذَا كَانَ كُفُؤًا جَازَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کفوء ہوں تو جائز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16701، ترقيم محمد عوامة 16200)
حدیث نمبر: 16201 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ أَجَازَ نِكَاحَ امْرَأَةٍ بِغَيْرِ وَلِيٍّ، أَنْكَحَتْهَا أُمُّهَا بِرِضَاهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بغیر ولی کے نکاح کرنے کو جائز قرار دیا اور فرمایا کہ اس کی ماں اس کی اجازت سے اس کا نکاح کر اسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16702، ترقيم محمد عوامة 16201)
حدیث نمبر: 16202 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلَّامٌ ، وَجَرِيرٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
حَدَّثَنَا سَلَّامٌ ، وَجَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنَّ عَمَّ وَلَدِي خَطَبَنِي فَرَدَّهُ أَبِي وَزَوَّجَنِي وَأَنَا كَارِهَةٌ , قَالَ: فَدَعَا أَبَاهَا , فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إنِّي أَنْكَحْتُهَا وَلَمْ آلُوهَا خَيْرًا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نِكَاحَ لَكَ , اذْهَبِي فَانْكِحِي مَنْ شِئْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی پاک 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! میرے چچا زاد بھائی نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا لیکن میرے والد نے اس رشتے کو رد کردیا اور میری شادی ایسی جگہ کرادی جہاں مجھے پسند نہیں۔ حضور 5 نے اس کے والد کو بلایا اور اس سے اس بارے میں سوال کیا۔ اس نے کہا کہ میں نے اس کا نکاح کرایا ہے اور اس کے لئے خیر کا ارادہ نہیں کیا۔ نبی پاک 5 نے مجھ سے فرمایا کہ تیرا نکاح نہیں ہوا، جاؤ اور جس سے چاہو نکاح کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16703، ترقيم محمد عوامة 16202)
حدیث نمبر: 16203 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ، وَمُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّيْنِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ، وَمُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّيْنِ ، أَخْبَرَاهُ:" أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ يُدْعَى خِدَامًا أَنْكَحَ ابْنَةً لَهُ , فَكَرِهَتْ نِكَاحَ أَبِيهَا، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ عنهَا نِكَاحَ أَبِيهَا , فَخُطِبَتْ فَنَكَحَتْ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن یزید انصاری اور مجمع بن یزید انصاری فرماتے ہیں کہ خذام نامی ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی۔ اس لڑکی نے اپنے والد کے کرائے ہوئے نکاح کو ناپسند کیا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور ساری بات کا ذکر کیا۔ حضور 5 نے اس کے والد کے نکاح کو مسترد کردیا۔ پھر اس کے نکاح کے پیغام آئے اور انہوں نے ابو لبابہ بن عبدالمنذر سے نکاح کرلیا۔ راوی یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ وہ ثیبہ تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16704، ترقيم محمد عوامة 16203)
حدیث نمبر: 16204 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّ عَائِشَةَ ، أَنْكَحَتْ حَفْصَةَ ابْنَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُنْذِرَ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ غَضِبَ، وَقَالَ: أَيْ عِبَادَ اللَّهِ , أَمْثَلِي يُفْتَاتُ عَلَيْهِ فِي بَنَاتِهِ؟ فَغَضِبَتْ عَائِشَةُ، وَقَالَتْ: أَتَرْغَبُ عَنِ الْمُنْذِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بکر کی شادی منذر بن زبیر سے کرادی۔ اس وقت ان کے والد عبدالرحمن غائب تھے۔ جب حضرت عبد الرحمن واپس آئے تو بہت غصے ہوئے اور فرمایا کہ اے اللہ کے بندو! کیا میرے جیسے شخص اس قابل ہیں کہ ان کی بیٹیوں کے بارے میں اس کی مرضی کے بغیر فیصلہ کیا جائے؟ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا غصہ میں آئیں اور فرمایا کہ کیا منذر جیسے لوگوں سے اعراض کیا جاسکتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16706، ترقيم محمد عوامة 16204)
حدیث نمبر: 16205 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلٍ، قَالَ:" رُفِعَتْ إلَى عَلِيٍّ امْرَأَةٌ زَوَّجَهَا خَالُهَا وَأُمُّهَا , قَالَ: فَأَجَازَ عَلِيٌّ النِّكَاحَ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہزیل فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسی عورت کا مقدمہ آیا جس کے ماموں اور اس کی ماں نے اس کی شادی کرادی تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کے نکاح کو جائزقرار دیا۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ یہ جائز نہیں کیونکہ یہ ولی نہیں ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن صالح فرماتے ہیں کہ جائز ہے کیونکہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس نکاح کو جائز قرار دیا تو وہ ولی کے درجہ میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16707، ترقيم محمد عوامة 16205)
حدیث نمبر: 16206 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ إذَا رُفِعَ إلَيْهِ رَجُلٌ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَدَخَلَ بِهَا ؛ أَمْضَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ آیا جس نے ولی کی اجازت کے بغیر کسی سے شادی کی اور اس سے دخول بھی کیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس نکاح کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16710، ترقيم محمد عوامة 16206)