☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 16153 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، سَعْدٍ،
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ ؛ لَاخْتَصَيْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا۔ اگر آپ انہیں اجازت دے دیتے تو ہم اپنے آپ کو خصی کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16651، ترقيم محمد عوامة 16153)
حدیث نمبر: 16154 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ:" كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بِمِنًى , فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ فَقَامَ مَعَهُ يُحَدِّثُهُ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ!، أَلَا أُزَوِّجُكَ جَارِيَةً شَابَّةً ؛ لَعَلَّهَا تُذَكِّرُكَ بَعْضَ مَا مَضَى مِنْ زَمَانِكَ؟" فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ ": أَمَا لَئِنْ قُلْتُ ذَلِكَ، لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ! , مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ , فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ , وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؛ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں منیٰ میں حضرت عبدا للہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس دوران امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا اے ابو عبد الرحمن! میں ایک جوان لڑکی سے آپ کی شادی نہ کروادوں؟ شاید وہ آپ کے ماضی کو تازہ کرسکے۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ بھی یہ بات کی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے نوجوانوں! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتا ہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16652، ترقيم محمد عوامة 16154)
حدیث نمبر: 16155 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ , مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ , وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے نوجوانوں! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتاہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16653، ترقيم محمد عوامة 16155)
حدیث نمبر: 16156 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، أَبِي رَجَاءٍ ، عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، وَكَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ , قَالَ:" زَوِّجُونِي ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَانِي أَنْ لَا أَلْقَى اللَّهَ أَعْزَبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب حضرت شداد بن اوس کی بینائی ختم ہوگئی تھی تو انہوں نے فرمایا کہ میری شادی کرادو۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے نصیحت فرمائی تھی کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات نہ کرو کہ میں شادی شدہ نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16654، ترقيم محمد عوامة 16156)
حدیث نمبر: 16157 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ مُعَاذُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: " زَوِّجُونِي إنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ أَعْزَبَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی مرض الوفات میں فرمایا کہ میری شادی کرا دو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے بغیر نکاح کی حالت کے ملنا پسند نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16655، ترقيم محمد عوامة 16157)
حدیث نمبر: 16158 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ،، قَالَ: قَالَ لِي طَاوُسٌ:" لَتَنْكِحَنَّ أَوْ لَأَقُولَنَّ لَكَ مَا قَالَ عُمَرُ لِأَبِي الزَّوَائِدِ: مَا يَمْنَعُكَ مِنَ النِّكَاحِ إلَّا عَجْزٌ أَوْ فُجُورٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مجھ سے فرمایا کہ یا تو نکاح کرلو ورنہ میں تمہیں وہی بات کہوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو الزوائد سے کہی تھی کہ تمہیں نکاح سے یا تو کمزوری نے روکا ہے یا بدکاری نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16656، ترقيم محمد عوامة 16158)
حدیث نمبر: 16159 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا يَتِمُّ نُسُكُ الشَّابِّ حَتَّى يَتَزَوَّجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جوان کی عبادتیں اور قربانیاں بغیر نکاح کے کامل نہیں ہوسکتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16657، ترقيم محمد عوامة 16159)
حدیث نمبر: 16160 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَوَّامٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ سَيَّارٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: " لَوْ لَمْ أَعِشْ أَوَلَمْ أَكُنْ فِي الدُّنْيَا إلَّا عَشْرًا لَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ عندِي فِيهِنَّ امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیامیں صرف دس دن زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16658، ترقيم محمد عوامة 16160)
حدیث نمبر: 16161 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَزَوَّجُوا النِّسَاءَ فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَكُمْ بِالْمَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کروکیون کہ ان کی وجہ سے تمہیں مال ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16659، ترقيم محمد عوامة 16161)
حدیث نمبر: 16162 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَر: ُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، قَالَ: قَالَ عُمَر: ُ : " ابْتَغُوا الْغِنَى فِي الْبَاهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شادی کرکے مال کی امید رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16660، ترقيم محمد عوامة 16162)
حدیث نمبر: 16163 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمْ نَرَ لِلْمُتَحَابَّيْنِ مثل النِّكَاحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ محبت کرنے والوں کے لئے نکاح جیسی کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16661، ترقيم محمد عوامة 16163)
حدیث نمبر: 16164 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: نَا إسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدَّهْرِ إلَّا لَيْلَةً ؛ لَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ لِي فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیامیں صرف ایک رات زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16662، ترقيم محمد عوامة 16164)
حدیث نمبر: 16165 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ , فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَلَا نَسْتَخْصِ؟ قَالَ: لَا" , ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ إلَى الْأَجَلِ , ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ سورة المائدة آية 87
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نوجوان حضور 5 کے پاس تھے، ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم اپنی مردانہ خواہشات کو ختم نہ کرلیں؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نے اس بات کی رخصت دی کہ ہم کسی کپڑے کے بدلے عورت سے ہمیشہ کا نکاح کرلیں۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: اے ایمان والو! اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16663، ترقيم محمد عوامة 16165)
حدیث نمبر: 16166 مصنف ابن ابی شیبہ
بِأَبِي بَكْرٍ ، ابْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، أَبِيهِ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا صَاحِبٌ لَنَا يُكَنَّى بِأَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: نَا ابْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ:" عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ التَّبَتُّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16664، ترقيم محمد عوامة 16166)