☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 16048 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّهُ " كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ لَا يَكُونَ تَحْتَ الْجَوَالقِينَ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الاسود پسند فرماتے تھے کہ کجاوے کے نیچے کوئی اور چیز نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16539، ترقيم محمد عوامة 16048)
حدیث نمبر: 16049 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ الْأَعْوَرِ، قَالَ: خَالَفَنِي ذَرٌّ الْهَمْدَانِيُّ فِي الْحَجِّ عَلَى الْمَحْمَلِ وَالْقَتَبِ أَيُّهُمَا أَفْضَلُ"؟ قَالَ ذَرٌّ: الْمَحْمَلُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد الاعور فرماتے ہیں کہ ذرہمدانی نے مجھ سے اس مسئلہ میں اختلاف کیا کہ آیا کجاوے پر حج کرنا افضل ہے یا کہ پالکی پر۔ ذرہمدانی کا دعویٰ تھا کہ کجاوے پر افضل ہے۔ حضرت ذر نے فرمایا کجاوہ، پھر میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا پالکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16540، ترقيم محمد عوامة 16049)
حدیث نمبر: 16050 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ رَأَى رُفْقَةً مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ رِحَالُهُمُ الْأُدُمُ , فَقَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إلَى أَشْبَهِ رُفْقَةٍ بِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَلْيَنْظُرْ إلَى هَؤُلَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یمن والوں کی ایک جماعت دیکھی جن کے کجاوے چمڑے کے تھے، آپ نے فرمایا جو شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں کے مشابہہ جماعت دیکھنا چاہتا ہو وہ ان لوگوں کو دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16542، ترقيم محمد عوامة 16050)
حدیث نمبر: 16051 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَحُجُّ عَلَى رَحْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کجاوے پر بیٹھ کر حج فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16543، ترقيم محمد عوامة 16051)
حدیث نمبر: 16052 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " حَجُّ الْأَبْرَارِ عَلَى الرِّحَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں نیک لوگوں کا حج کجاوے پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16544، ترقيم محمد عوامة 16052)
حدیث نمبر: 16053 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، رَبِيعٌ ، يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، قَالَ: نا رَبِيعٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَحْلٍ وَقَطِيفَتُهُ تُسَوَّى , أَوْ قَالَ: لَا تُسَوَّى إِلا أَرْبَعَ دَرَاهِمَ , ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کجاوے اور سوتی کپڑے پر حج فرمایا جس کی قیمت چار درھم سے زائد نہ تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں ایسا کرنا چاہتا ہوں جس میں ریاء اور شہرت ودکھلاوا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16545، ترقيم محمد عوامة 16053)
حدیث نمبر: 16054 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي سِنَانٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ عَلَى رَحْلٍ فَاهْتَزَّ وَقَالَ مَرَّةً: فَاجْتَنَح، فَقَالَ: " لَبَّيْكَ إنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کجاوے پر حج فرمایا پس آپ ہل رہے تھے یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہاتھ پسلی پر رکھے ہوئے تھے) جھکے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں حاضر ہوں، بیشک عیش و راحت آخرت کی راحت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16546، ترقيم محمد عوامة 16054)
حدیث نمبر: 16055 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا قُرَّةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ الْحَجُّ عَلَى الْمَحْمَلِ، وَيَقُولُ: إنَّمَا كَانَ النَّاسُ يَحُجُّونَ عَلَى الْأَقْتَابِ وَالرِّحَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد کجاوے پر بیٹھ کر حج کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بیشک لوگ پالکیوں اور زین پر بیٹھ کر حج کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16547، ترقيم محمد عوامة 16055)