☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16012 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي , يَقُولُ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لبیک بعمرۃ وحج، (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16502، ترقيم محمد عوامة 16012)
حدیث نمبر: 16013 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا " لَبَّى بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَبَدَأَ بِالْعُمْرَةِ , فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: إنَّكَ مِمَّنْ يُنْظَرُ إلَيْهِ فَقَالَ: لَهُ عَلِيٌ: وَأَنْتَ مِمَّنْ يُنْظَرُ إلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حریث بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھا اور عمرہ سے ابتدا فرمائی، حضرت عثمان نے آپ سے فرمایا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے (جن کے عمل کو حجت سمجھا جاتا ہے) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ آپ بھی انہی میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16503، ترقيم محمد عوامة 16013)
حدیث نمبر: 16014 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجٍّ (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16504، ترقيم محمد عوامة 16014)
حدیث نمبر: 16015 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ وَمُجَاهِدًا عَنِ الرَّجُلِ يُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ؟ فَقَالَ مُجَاهِدٌ: يَبْدَأُ بِالْعُمْرَةِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھے؟ حضرت مجاہد نے فرمایا کہ وہ عمرہ سے ابتدا کرے، اور حضرت ابراہیم نے فرمایا اس کی نیت اس کے لیے کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16505، ترقيم محمد عوامة 16015)