☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کن مساجد کی طرف (نیکی کی نیت سے) سفر کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کن مساجد کی طرف (نیکی کی نیت سے) سفر کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 15785 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ، قَالَ: " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الرَّسُولِ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (ثواب کی نیت سے) سفر نہیں کیا جائے گا، مسجد حرام ‘ مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16259، ترقيم محمد عوامة 15785)
حدیث نمبر: 15786 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ طَلْقٍ، عَنْ قَزَعَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ آتِيَ الطُّورَ؟ قَالَ: " دَعِ الطُّورَ , لَا تَأْتِهِ , وَقَالَ: لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ کوہ طور پر جایا جائے؟ آپ نے فرمایا کوہ طور کو چھوڑو وہاں مت جاؤ، اور فرمایا تین مساجد کے علاوہ نیکی اور ثواب کی نیت سے سفر مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16260، ترقيم محمد عوامة 15786)
حدیث نمبر: 15787 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ, وَمَسْجِدِ الرَّسُولِ , وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (ثواب کی نیت سے) سفر نہیں کیا جائے گا، مسجد حرام ‘ مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16261، ترقيم محمد عوامة 15787)
حدیث نمبر: 15788 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عُمَرَ , فَقَالَ: " إنِّي أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ , فَقَالَ: اذْهَبْ فَتَجَهَّزْ فَإِذَا تَجَهَّزْتَ فَأْذَنِّي , فَلَمَّا تَجَهَّزَ أَتَاهُ , قَالَ: اجْعَلْهَا عُمْرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں بیت المقدس کی زیارت کے لیے جانا چاہتا ہوں، آپ نے فرمایا جاؤ اور جا کر سامان تیار کرو، اور جب اپنا سامان تیار کرلینا تو مجھے خبر دینا جب اس نے سامان تیار کرلیا تو آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے فرمایا اس کو عمرہ بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16262، ترقيم محمد عوامة 15788)
حدیث نمبر: 15789 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: بَيْنَا عُمَرُ يَعْرِضُ أَهْلَ الصَّدَقَةِ إذْ أَقْبَلَ رَاكِبَانِ , فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ؟ فَقَالَا: مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ , فَعَلَاهُمَا عُمَرُ بِالدِّرَّةِ، قَالَ: حَجٌّ كَحَجِّ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر صدقہ کے اونٹوں کے پاس تشریف لائے، ان کے سامنے دو سوار آئے تو آپ نے پوچھا تم کہاں سے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ بیت المقدس، آپ نے اپنا درہ ان پر بلند کیا اور فرمایا: اس کی زیارت بھی بیت اللہ کی زیارت کی طرح ہے (یعنی وہ بابرکت جگہ ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16263، ترقيم محمد عوامة 15789)
حدیث نمبر: 15790 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ , وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ , وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (ثواب کی نیت سے) سفر نہیں کیا جائے گا، مسجد حرام ‘ مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16264، ترقيم محمد عوامة 15790)
حدیث نمبر: 15791 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إلَّا إلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابو الھذیل فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کے علاوہ نیکی کی نیت سے سفر مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16265، ترقيم محمد عوامة 15791)
حدیث نمبر: 15792 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ, وَمَسْجِدِ الرَّسُولِ , وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (ثواب کی نیت سے) سفر نہیں کیا جائے گا، مسجد حرام ‘ مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16266، ترقيم محمد عوامة 15792)
حدیث نمبر: 15793 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إلَّا إلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ , وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى , وَمَسْجِدِي هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین مساجد کے علاوہ (ثواب کی نیت سے) سفر نہیں کیا جائے گا، مسجد حرام ‘ مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16267، ترقيم محمد عوامة 15793)