☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يسوق إذا قرن ومن رخص في (الإقران)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← من كان يسوق إذا قرن ومن رخص في (الإقران)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 15597 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الَّذِي يَقْرِنُ؟ قَالَ:" أَحَبُّ إلَيَّ أَنْ يَسُوقَ الْهَدْيَ مِنْ حَيْثُ أَحْرَمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو قران کرے؟ فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ قران کرنے والا جہاں سے احرام باندھے وہیں سے ھدی چلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16058، ترقيم محمد عوامة 15597)
حديث رقم: 15598 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ؟ فَقَالَ: إنْ شَاءَ سَاقَ , وَإِنْ شَاءَ أَجْزَأَ عَنْهُ أَنْ يَبْتَاعَ بِمَكَّةَ شَيْئًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص حج وعمرہ ملا کر کرے؟ فرمایا کہ اگر وہ چاہے تو ھدی ساتھ چلائے اور اگر چاہے تو مکہ مکرمہ سے کوئی بکرا وغیرہ خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16059، ترقيم محمد عوامة 15598)
حديث رقم: 15599 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنّ شُرَيْحًا وَالْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ " قَرَنَا وَلَمْ يُهْدِيَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح اور حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے قران کیا اور ھدی نہیں بھیجی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16060، ترقيم محمد عوامة 15599)
حديث رقم: 15600 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ فِطْرٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " مَا يُعْجِبُنِي إلا قِرَانٌ , إلَّا أَنْ يَسُوقَ , وَالْمُتَمَتِّعُ يُجْزِئُهُ شَاةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مجھے قران پسند نہیں ہے مگر اس کے ساتھ ھدی کا جانور ہو، اور تمتع کرنے والے کے لیے بکری کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16061، ترقيم محمد عوامة 15600)
حديث رقم: 15601 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ صَالِحٍ الْعُكْلِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنِ الْإِقْرَانِ؟ فَقَالَ: حَسَنٌ , وَسَهْمًا مَا اسْتَيْسَرَا , وَسَأَلْتُهُ عَنِ التَّمَتُّعِ؟ فَقَالَ: حَسَنٌ , وَسَهْمًا مَا اسْتَيْسَرَا , وَسَأَلْتُ عَنِ التَّجْرِيدِ , فَقَالَ: حَسَنٌ , فَقُلْتُ: أَيُّهُمَا أَعْجَبُ إلَيْكَ؟ قَالَ: التَّجْرِيدُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صالح العکلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے حج قران کے متعلق دریافت کیا؟ فرمایا اچھا ہے اور ان کے درمیان جو میسر ہو، میں نے ان سے تمتع کے متعلق دریافت کیا؟ فرمایا اچھا ہے اور ان کے درمیان جو میسر ہو، میں نے اکیلے حج کے متعلق دریافت کیا؟ فرمایا اچھا ہے، میں نے عرض کیا کہ آپ کے نزدیک کون سا پسندیدہ ہے؟ فرمایا اکیلا حج کرنا، (ساتھ عمرہ نہ ملانا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16062، ترقيم محمد عوامة 15601)
حديث رقم: 15602 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْقَارِنُ وَالْمُتَمَتِّعُ يُجْزِئُهُمَا شَاةٌ شَاةٌ يَشْتَرِيَانِهَا مِنْ مَكَّةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قران اور تمتع کرنے والے کے لیے ایک ایک بکری کافی ہے ان کو مکہ مکرمہ سے خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16063، ترقيم محمد عوامة 15602)
حديث رقم: 15603 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " كَانَ أَحَبُّ الْأَشْيَاءِ إلَيْهِ أَنْ يُحْرِمَ الْقَارِنُ إذَا سَاقَ , وَإِنْ لَمْ يَسُقْ فَلَا يُعْجِبُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب میں مجھے یہ پسند ہے کہ قران کرنے والا جب ھدی چلائے تو احرام باندھ لے اور اگر ھدی نہ چلائے تو کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16064، ترقيم محمد عوامة 15603)
حديث رقم: 15604 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حُمَيْدٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا , أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَلَهُ أَنْ يَقْرِنَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ بِغَيْرِ هَدْيٍ؟ فَقَالَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَّا فَعَلَ ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا بغیر ھدی کے قران کیا جاسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے کسی کو ایسا کرتے میں نے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16065، ترقيم محمد عوامة 15604)
حديث رقم: 15605 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ " قَرَنَ وَاشْتَرَى هَدْيَهُ مِنْ مَكَّةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود نے حج قران فرمایا اور ھدی کا جانور مکہ مکرمہ سے خریدا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16066، ترقيم محمد عوامة 15605)
حديث رقم: 15606 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَقْرِنَ إلَّا أَنْ يَسُوقَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر بغیر ھدی کے جانور کے حج قران کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16067، ترقيم محمد عوامة 15606)
حديث رقم: 15607 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، أَوْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ بِنَحْوٍ مِنْهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16068، ترقيم محمد عوامة 15607)