☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ جو شخص مکہ مکرمہ میں داخل ہو وہ قرآن پاک ختم کیے بغیر وہاں سے نہ نکلے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ جو شخص مکہ مکرمہ میں داخل ہو وہ قرآن پاک ختم کیے بغیر وہاں سے نہ نکلے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15420 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانُوا يُحِبُّونَ إذَا دَخَلُوا مَكَّةَ أَنْ لَا يَخْرُجُوا حَتَّى يَخْتِمُوا الْقُرْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوں تو قرآن پاک ختم کیے بغیر وہاں سے نہ نکلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15873، ترقيم محمد عوامة 15420)
حدیث نمبر: 15421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كَانَ يُعْجِبُهُمْ إذَا قَدِمُوا مَكَّةَ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَلَّا يَخْرُجُوا حَتَّى يَقْرَءُوا مَا مَعَهُمْ مِنَ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ صحابہ کرام جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تو اس بات کو پسند کرتے کہ جتنا قرآن ان کو یاد ہے اس کو پڑھے بغیر وہاں سے نہ نکلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15874، ترقيم محمد عوامة 15421)
حدیث نمبر: 15422 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ أَبِي مَخْلَدٍ، قَالَ: " كَانَ يُحَبُّ أَوْ يَسْتَحِبُّ إذَا قَدِمَ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْمَسَاجِدِ أَنْ لَا يَخْرُجَ حَتَّى يَقْرَأَ الْقُرْآنَ , بِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب کوئی شخص ان تین مسجدوں میں سے کسی مسجد میں جائے تو قرآن پاک پڑھے بغیر وہاں سے نہ نکلے، وہ مسجدیں یہ ہیں، مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ (بیت المقدس)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15875، ترقيم محمد عوامة 15422)
حدیث نمبر: 15423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّهُ " قَرَأَهُ يَعْنِي الْقُرْآنَ حَيْثُ قَدِمَ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ جب مکہ مکرمہ آتے تو قرآن پاک پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15876، ترقيم محمد عوامة 15423)