☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في قوله تعالى: ﴿فصيام ثلاثة (أيام) في الحج﴾
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في قوله تعالى: ﴿فصيام ثلاثة (أيام) في الحج﴾
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 15380 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي قَوْلِهِ: " فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ سورة البقرة آية 196، قَالَ: صُمْ قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ , وَيَوْمَ التَّرْوِيَةِ , وَيَوْمَ عَرَفَةَ فَإِنْ فَاتَهُ الصَّوْمُ تَسَحَّرَ لَيْلَةَ الْحَصِيَّةِ , فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إذَا رَجَعَ إلَى أَهْلِهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہاللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ایک روزہ یوم الترویہ سے پہلے دن رکھو، ایک یوم الترویہ میں اور ایک عرفہ کے دن رکھو، اور اگر ان دنوں میں روزہ چھوٹ جائے تو چودھویں ذی الحجہ کی رات سحری کرو اور تین روزے رکھو اور سات روزے واپس آ کر رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15832، ترقيم محمد عوامة 15380)
Hadith No.: 15381 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، وَعِيَاضٌ، وَجَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، ومُجَاهِدٍ، قال:" آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین روزے اس ترتیب سے رکھو کہ آخری روزہ عرفہ کے دن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15833، ترقيم محمد عوامة 15381)
Hadith No.: 15382 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ:" سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ يَقُولُ: آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15834، ترقيم محمد عوامة 15382)
Hadith No.: 15383 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إنْ شَاءَ صَامَ أَوَّلَ الْعَشْرِ وَوَسَطَهَا , وَآخِرَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو عشرے کے شروع میں روزہ رکھ لو یا درمیان میں اور آخری روزہ عرفہ کے دن ہونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15835، ترقيم محمد عوامة 15383)
Hadith No.: 15384 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ خُبَيْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مثل قَوْلِ عَطَاءٍ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے بھی حضرت عطاء کے قول کی مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15836، ترقيم محمد عوامة 15384)
Hadith No.: 15385 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین روزے اس طرح رکھے کہ آخری روزہ عرفہ کے دن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15837، ترقيم محمد عوامة 15385)
Hadith No.: 15386 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَالْحَكَمُ إلَى أَبِي الْوَلِيدِ فَأَخْبَرَنَا , أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: " آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آخری روزہ عرفہ کے دن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15838، ترقيم محمد عوامة 15386)
Hadith No.: 15387 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي قَوْلِهِ: " فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ سورة البقرة آية 196، قَالَ: قَبْلَ التَّرْوِيَةِ يَوْمًا , وَآخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ایک روزہ یوم الترویہ سے پہلے رکھے اور آخری روزہ عرفہ کے دن رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15839، ترقيم محمد عوامة 15387)
Hadith No.: 15388 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15840، ترقيم محمد عوامة 15388)
Hadith No.: 15389 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " مَنْ لَمْ يَصُمْ قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ وَيَوْمَ التَّرْوِيَةِ وَيَوْمَ عَرَفَةَ , فَاتَهُ الصَّوْمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس شخص نے یوم الترویہ سے ایک دن پہلے، یوم الترویہ کو اور عرفہ کے دن روزہ نہ رکھا اس کے روزے فوت ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15841، ترقيم محمد عوامة 15389)
Hadith No.: 15390 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ وَبَرَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَعُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ , قَالَ ابْنُ عُمَرَ : " قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ , وَيَوْمَ التَّرْوِيَةِ , وَيَوْمَ عَرَفَةَ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک روزہ یوم الترویہ سے ایک دن پہلے رکھے، ایک روزہ یوم الترویہ کو اور ایک روزہ عرفہ کے دن، اور حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ تین روزے ایام تشریق میں رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15842، ترقيم محمد عوامة 15390)
Hadith No.: 15391 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، وابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ , " يَجْعَلُ الْمُتَمَتِّعُ آخِرَ صَوْمِهِ يَوْمَ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تمتع کرنے والا روزے اس طرح رکھے کہ آخری روزہ عرفہ کے دن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15844، ترقيم محمد عوامة 15391)
Hadith No.: 15392 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , " فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ , آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آخری روزہ عرفہ کے دن رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15845، ترقيم محمد عوامة 15392)
Hadith No.: 15393 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَحَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ آخری روزہ عرفہ کے دن رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15846، ترقيم محمد عوامة 15393)