☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقع على امرأته قبل أن يزور البيت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل يقع على امرأته قبل أن يزور البيت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 15161 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر دم لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15599، ترقيم محمد عوامة 15161)
Hadith No.: 15162 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" إذَا وَقَعَ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ فَعَلَيْهِ بَدَنَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر طواف سے قبل صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15601، ترقيم محمد عوامة 15162)
Hadith No.: 15163 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَامٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وعَطَاءٍ، في الرَّجُلِ يَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا إلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ , ثُمَّ وَقَعَ عَلَى أَهْلِهِ؟ قَالَا:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ وَتَمَّ حَجُّهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو تمام مناسک حج ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15602، ترقيم محمد عوامة 15163)
Hadith No.: 15164 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إذَا وَقَعَ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ , فَعَلَيْهِ بَدَنَةٌ وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15603، ترقيم محمد عوامة 15164)
Hadith No.: 15165 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ , وَسَلَامٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ رَجُلٌ جَاهِلٌ بِالسُّنَّةِ بَعِيدُ الشُّقَّةِ قَلِيلُ ذَاتِ الْيَدِ , قَضَيْتَ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنِّي لَمْ أَزُرِ الْبَيْتَ حَتَّى وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي؟ فَقَالَ:" بَدَنَةٌ وَحَجٌّ مِنْ قَابِلٍ , فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ: بَدَنَةٌ وَحَجٌّ مِنْ قَابِلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے ابو عبد الرحمن! آدمی جو کہ سنت سے ناواقف، گھر بار سے دور اور جو توشہ اس کے پاس ہے وہ بھی تھوڑا ہے، میں نے مناسک حج تمام ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ پر اونٹ لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا، اس شخص نے تین بار اپنی بات کو دھرایا اور آپ نے تینوں بار یہی جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15604، ترقيم محمد عوامة 15165)
Hadith No.: 15166 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ الْبَيْتَ، قَالَ:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اس شخص کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں جو طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے کہ اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15605، ترقيم محمد عوامة 15166)
Hadith No.: 15167 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ الْبَيْتَ؟ قَالَ:" عَلَيْهِ وَعَلَى امْرَأَتِهِ بَدَنَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اور اس کی بیوی پر اونٹ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15606، ترقيم محمد عوامة 15167)
Hadith No.: 15168 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ:" إذَا وَاقَعَ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ طواف سے قبل اگر بیوی سے صحبت کرے تو اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15607، ترقيم محمد عوامة 15168)
Hadith No.: 15169 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " عَلَيْهِ الْحَجُّ وَيُهْدِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اس پر حج اور ھدی لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15608، ترقيم محمد عوامة 15169)
Hadith No.: 15170 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَالِمٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي نَاجِيَةَ عَلَى ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: رَجُلٌ قَضَى الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ النَّحْرِ وَقَعَ عَلَى أَهْلِهِ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ؟ قَالَ:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ , وَمَا قَالَ: عَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سالم فرماتے ہیں کہ میں اور بنی ناجیہ کا ایک شخص حضرت ابن الحنفیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک شخص نے حج کے تمام مناسک ادا کرلیے ہیں، پھر یوم النحر میں طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی، فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، اور یہ نہیں فرمایا کہ اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15609، ترقيم محمد عوامة 15170)
Hadith No.: 15171 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ فِي الْمُحْرِمِ يُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ، قَالَ:" يُتِمَّانِ حَجَّهُمَا , وَيُهْرِيقُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا دَمًا , وَعَلَيْهِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر محرم طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو مناسک حج کو پورا کریں اور وہ دونوں دم ادا کریں گے اور ان پر آئندہ سال حج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15610، ترقيم محمد عوامة 15171)
Hadith No.: 15172 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُهْرِيقُ دَمًا , وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے اور آئندہ سال حج کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15611، ترقيم محمد عوامة 15172)
Hadith No.: 15173 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: " عَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسے شخص پر آئندہ سال حج ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اگرچہ وہ عمان (دور) سے حج کرنے آیا ہوا ہو؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگرچہ وہ عمان سے آیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15612، ترقيم محمد عوامة 15173)
Hadith No.: 15174 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَعَنْ عِكْرِمَةَ وَعَطَاءٍ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ الْبَيْتَ؟ قَالَا:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر آدمی طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15614، ترقيم محمد عوامة 15174)
Hadith No.: 15175 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" جَزُورٌ وَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15615، ترقيم محمد عوامة 15175)