☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کون سے جانور مار سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کون سے جانور مار سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 15048 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ وَهُوَ حَرَامٌ: الْفَأْرَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْغُرَابُ، وَالْحِدَاءُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ جانور ایسے ہیں کہ اگر محرم ان کو مار دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، چوہا، بچھو، کوا، چیل اور کاٹ کھانے والا کتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15480، ترقيم محمد عوامة 15048)
حدیث نمبر: 15049 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلَّامٌ أَبُو الْأَحْوَصِ ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، إحْدَى نِسْوَةِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ؟ فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي إحْدَى نِسْوَةِ النَّبِيِّ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " أَمَرَ بِقَتْلِ الْفَأْرَةِ , وَالْعَقْرَبِ , وَالْكَلْبِ الْعَقُورِ , وَالْحُدَاءِ , وَالْغُرَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ محرم کون سے جانوروں کو مار سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مجھ سے ازواج مطہرات میں سے ایک نے حدیث بیان فرمائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ چوہے، بچھو کاٹ کھانے والے کتے، چیل اور کوے کو مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15481، ترقيم محمد عوامة 15049)
حدیث نمبر: 15050 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: " خَمْسٌ يَقْتُلُهُنَّ الْمُحْرِمُ: الْعَقْرَبُ , وَالْحَيَّةُ , وَالذِّئْبُ , وَالْغُرَابُ , وَالْكَلْبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم شخص پانچ جانوروں کو مار سکتا ہے، بچھو، سانپ، بھیڑیا، کوا اور کتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15482، ترقيم محمد عوامة 15050)
حدیث نمبر: 15051 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ مِنْقَرٍ أَبِي بَشَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِقَتْلِ الْأَفْعَى وَرَمْيِ الْحُدَاءِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں محرم آدمی سانپ کو مارے اور چیل کو مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15483، ترقيم محمد عوامة 15051)
حدیث نمبر: 15052 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ " يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَةَ؟ قَالَ: لَا".
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15485، ترقيم محمد عوامة 15052)
حدیث نمبر: 15053 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" الْفُوَيْسِقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرم چھوٹے چوہے کو مار دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15486، ترقيم محمد عوامة 15053)
حدیث نمبر: 15054 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم کسی درندے کو نہیں مارے گا سوائے اس کے جو اس پر حملہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15487، ترقيم محمد عوامة 15054)
حدیث نمبر: 15055 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " كُلُّ عَدُوٍّ عَدَا عَلَيْكَ فَاقْتُلْهُ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوئی بھی دشمن تجھ پر حملہ کر دے تو اس کو مار دے، اگرچہ تو حالت احرام میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15489، ترقيم محمد عوامة 15055)
حدیث نمبر: 15056 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ، عَنْ مُخَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: " مَرَرْتُ بِحَيَّاتٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَقَتَلْتُهُنَّ بِعَصًا كَانَتْ مَعِي , فَلَمَّا أَتَيْتُ عُمَرَ سَأَلْتُهُ عَنْ قَتْلِهِنَّ؟ فَقَالَ: اقْتُلْهُنَّ فَإِنَّهُنَّ عَدُوٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں میں کچھ سانپوں کے پاس سے گزرا، میں حالت احرام میں تھا میں نے ان کو اپنے عصا سے مار ڈالا، پھر جب میں حضرت عمر کے پاس آیا تو میں نے آپ سے ان کے مارنے کے متعلق پوچھا آپ نے فرمایا کہ ان کو مار دیا کرو بیشک وہ تمہارے دشمن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15490، ترقيم محمد عوامة 15056)
حدیث نمبر: 15057 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سُئِلَ عُمَرُ عَنْ " قَتْلِ الْحَيَّةِ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَقَالَ: اقْتُلُوهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حالت احرام میں حضرت عمر سے سانپ کو مارنے کے متعلق دریافت کیا گیا آپ نے فرمایا اس کو مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15491، ترقيم محمد عوامة 15057)
حدیث نمبر: 15058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " كُنَّا مَعَ ابْنِ عُمَرَ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ فَرَأَيْنَا حَيَّةً , فَبَدَرَنَا سَالِمٌ فَقَتَلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے اور ہم لوگ حالت احرام میں تھے کہ ہم نے ایک سانپ کو دیکھا تو حضرت سالم آگے بڑھے اور اس کو مار ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15492، ترقيم محمد عوامة 15058)
حدیث نمبر: 15059 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَلِيٍّ فِي " الضَّبُعِ إذَا عَدَا عَلَى الْمُحْرِمِ فَيَقْتُلَهُ , فَإِنْ قَتَلَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَعْدُوَ عَلَيْهِ فَعَلَيْهِ شَاةٌ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ بجو اگر محرم پر حملہ کر دے تو وہ اس کو مار ڈالے اور اگر حملہ کرنے سے پہلے ہی مار ڈالا تو اس پر بڑی بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15493، ترقيم محمد عوامة 15059)
حدیث نمبر: 15060 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم آدمی سانپ، بچھو، درندوں، کتے اور چھوٹے چوہے کو مارے گا، ان سے عرض کیا گیا کہ چوہے کے ساتھ ”الفویسقہ“ کی قید کیوں لگائی؟ آپ نے فرمایا کیونکہ یہ آگ کی بتی سے گھر کو جلانے ہی والا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھ کھل گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15494، ترقيم محمد عوامة 15060)
حدیث نمبر: 15061 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَةَ , وَالْغُرَابَ الْعَقْعَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم شخص چوہے کو اور دو رنگ والے کوے کو (جو سیاہ وسفید ہوتا ہے) مارے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15496، ترقيم محمد عوامة 15061)
حدیث نمبر: 15062 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامُ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَقْتُلِ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَةَ , وَالْعَقْرَبَ , وَالْحُدَاءَ , وَالْغُرَابَ , وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: محرم کو چاہئے کہ وہ چوہے کو، بچھو کو، چیل کو، کوے کو اور کاٹ کھانے والے کتے کو مار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15497، ترقيم محمد عوامة 15062)
حدیث نمبر: 15063 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ وَزَادَتْ:" وَيَقْتُلُ الْحَيَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا: صرف اس میں اس بات کا اضافہ ہے کہ سانپ کو بھی مارے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15498، ترقيم محمد عوامة 15063)
حدیث نمبر: 15064 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَنْظَلَةَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: " خَمْسٌ فَوَاسِقُ فَاقْتُلُوهُنَّ فِي الْحَرَمِ: الْحُدَاةُ , وَالْغُرَابُ , وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ , وَالْفَأْرَةُ , وَالْعَقْرَبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں ایسی ہیں جن کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے، چیل، کوا، کتا، چوہا اور بچھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15499، ترقيم محمد عوامة 15064)
حدیث نمبر: 15065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: " لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَنْ تَقْتُلُوهُنَّ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ تم حالت احرام میں ان کو مار دو تو اس میں تم پر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15500، ترقيم محمد عوامة 15065)
حدیث نمبر: 15066 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " أَمَرَنَا عُمَرُ بِقَتْلِ الْحَيَّةِ , وَالزُّنْبُورِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں سانپ اور بھڑ کو مارنے کا حکم دیا حالانکہ ہم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15501، ترقيم محمد عوامة 15066)