☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 14972 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " جَاءَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَبَّلَ الْحَجَرَ , ثُمَّ سَجَدَ عَلَيْهِ فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عباد بن جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ یوم الترویہ میں تشریف لائے اور حجر اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سر رکھ کر سجد ہ کیا، آپ نے یہ عمل تین بار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15396، ترقيم محمد عوامة 14972)
حدیث نمبر: 14973 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنّ ابْنَ عَبَّاسٍ سَجَدَ عَلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عباس حجر اسود پر سر رکھ کر سجدہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15397، ترقيم محمد عوامة 14973)
حدیث نمبر: 14974 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّ عُمَرَ سَجَدَ عَلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے اس پر سجدہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15398، ترقيم محمد عوامة 14974)
حدیث نمبر: 14975 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَقَبَّلَهُ , وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباس بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کا بوسہ لیا پھر فرمایا کہ اگر میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہ دیکھتا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا تھا تو میں بھی بوسہ نہ لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15399، ترقيم محمد عوامة 14975)
حدیث نمبر: 14976 مصنف ابن ابی شیبہ
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَنْظَلَةَ ، طَاوُسٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ , أَنَّ عُمَرَ " قَبَّلَ الْحَجَرَ ثَلَاثًا وَسَجَدَ عَلَيْهِ لِكُلِّ قُبْلَةٍ , وَذَكَرَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے تین بار حجر اسود کا بوسہ لیا اور ہر بوسہ کے ساتھ اس پر سجدہ بھی فرمایا اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15400، ترقيم محمد عوامة 14976)
حدیث نمبر: 14977 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجَسَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجَسَ ، قَالَ: رَأَى الْأُصَيْلِعُ عُمَرَ " قَبَّلَ الْحَجَرَ , وَقَالَ: إنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ , وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سرجس فرماتے ہیں کہ میں نے دھوپ کی تپش میں عمر کو دیکھا کہ انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے جو نہ نفع دے سکتا ہے اور نہ نقصان۔ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی بوسہ نہ دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15401، ترقيم محمد عوامة 14977)
حدیث نمبر: 14978 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " قَبَّلَ الْحَجَرَ وَالْتَزَمَهُ , وَقَالَ: كَانَ بِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَفِيًّا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور کچھ دیر تک اس کو چمٹے رہے اور پھر فرمایا: بیشک رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بہت شفیق تھے، (اس سے محبت رکھتے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15402، ترقيم محمد عوامة 14978)
حدیث نمبر: 14979 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، حَنْظَلَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ طَاوُسًا فَعَلَهُ يَعْنِي: سَجَدَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو حجر اسود پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15403، ترقيم محمد عوامة 14979)