☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انہیں مار دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انہیں مار دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 14868 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي " صَبِيٍّ يَعْبَثُ أَصَابَ حَمَامَةً مِنْ حَمَامِ الْحَرَمِ؟ فَقَالَ: اذْبَحْ عَنِ ابْنِكَ شَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بچہ کے متعلق فرماتے ہیں جو حرم کے کبوتروں میں سے کوئی کبوتر مار دے تو فرمایا (اس کے والد سے) اپنے بچے کی طرف سے بکری ذبح کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15277، ترقيم محمد عوامة 14868)
حدیث نمبر: 14869 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " قَدِمْنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ مَعَ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ فَأَخَذْنَا فَرْخًا بِمَكَّةَ فِي مَنْزِلِنَا , فَلَعِبنَا بِهِ، وَعَبَثْنَا بِهِ حَتَّى قَتَلْنَاهُ , فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ عَائِشَةُ ابْنَةُ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ: فَأَمَرَ بِكَبْشٍ فَذُبِحَ , فَتَصَدَّقَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ہم جب چھوٹے تھے تو ہم حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ آئے اور ہم نے اپنے مکان میں کبوتری کا بچہ پکڑ کر اس سے کھیل کود شروع کردیا یہاں تک کہ وہ مرگیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت مطیع بن الاسود نے ان سے کہا تو انھوں کہا کہ بکری ذبح کی جائے، پس بکری ذبح کر کے صدقہ کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15278، ترقيم محمد عوامة 14869)
حدیث نمبر: 14870 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: " عَبِثَ بَعْضُ بَنِي عُرْوَةَ بِفَرْخٍ مِنْ حَمَامِ مَكَّةَ , فَأَمَرَ أَبِي بِشَاةٍ فَذُبِحَتْ , ثُمَّ تَصَدَّقَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عروہ کے کچھ بچے مکہ مکرمہ کی کبوتری کے بچوں سے کھیل رہے تھے، میرے والد محترم نے بکری ذبح کرنے کا حکم دیا تو وہ ذبح کی گئی اور پھر اس کا گوشت صدقہ کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15279، ترقيم محمد عوامة 14870)
حدیث نمبر: 14871 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ , عَنْ عَمْرٍو , عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا أَصَابَ شَيْئًا مِنَ الصَّيْدِ يَعْنِي الصَّبِيَّ , كَانَ الذَّبْحُ عَلَى الَّذِي يَحُجُّ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کوئی شکار وغیرہ ہلاک کر دے تو اس کا دم اس پر ہے جو اس کے ساتھ حج کر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15280، ترقيم محمد عوامة 14871)