☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کا فحش کلام کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کا فحش کلام کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14707 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: يُمَثَّلُ هَذَا الْبَيْتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ , قَالَ: وَهُنَّ يَمْشِينَ بِنَا هَمِيسًا إنْ يَصْدُقِ الطَّيْرُ يَكُنْ لَمِيسَا , قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: تَقُولُ هَذَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ؟ فَقَالَ: " إنَّمَا الْفُحْشُ مَا وُجِّهَ بِهِ النِّسَاءُ , وَهُمْ مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حالت احرام میں اس شعر کی مثال پیش کی:”وہ اونٹ کی چال چل کے ہمارے پاس سے گزرتی ہیں، اگر پرندہ سچ بولے تو ہم کسی مانوس کو محسوس کرتے ہیں۔“ آپ سے کہا گیا کہ آپ حالت احرام میں فحش کلام کر رہے ہیں، آپ نے فرمایا فحش کلام تو وہ ہوتا ہے جس سے حالت احرام میں عورتوں کو خطاب کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15099، ترقيم محمد عوامة 14707)
حدیث نمبر: 14708 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ الْإِعْرَابَ لِلْمُحْرِمِ , قُلْتُ: وَمَا الْإِعْرَابُ؟ قَالَ: أَنْ يَقُولَ: لَوْ أَحْلَلْتُ قَدْ أَصَبْتُكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس محرم کے لیے فحش کلام کرنے کو ناپسند کرتے تھے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا فحش کلام کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یوں کہنا: اگر میں احرام میں نہ ہوتا تو تجھے پا لیتا (ہمبستری کرتا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15101، ترقيم محمد عوامة 14708)
حدیث نمبر: 14709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّهُ " كَرِهَ التَّعْرِيبَ لِلْمُحْرِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء محرم کے لیے فحش گفتگو کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15102، ترقيم محمد عوامة 14709)
حدیث نمبر: 14710 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مَعْقِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ: أَنَّهُ " كَرِهَ التَّعْرِيبَ لِلْمُحْرِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید اللہ بن عمیر سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15103، ترقيم محمد عوامة 14710)
حدیث نمبر: 14711 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: " إيَّاكُمْ وَالنِّسَاءَ فَإِنَّ الْإِعْرَابَ مِنَ الرَّفَثِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر نے ارشاد فرمایا: خبردار عورتوں سے (حالت احرام میں) بچو، بیشک فحش کلام بھی گندگی (گناہ) میں سے ہے، حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کا ذکر فرمایا: آپ نے فرمایا حضرت ابن زبیر نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15104، ترقيم محمد عوامة 14711)