☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 14529 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " طَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کے لیے ایک ہی طواف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14910، ترقيم محمد عوامة 14529)
حدیث نمبر: 14530 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " حَلَفَ لِي أَنَّهُ لَمْ يَطُفْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إلَّا طَوَافًا وَاحِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے میرے سامنے قسم اٹھائی کہ صحابہ کرام میں سے کسی نے بھی حج وعمرہ کے لیے ایک طواف سے زیادہ نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14911، ترقيم محمد عوامة 14530)
حدیث نمبر: 14531 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَطَوَافٌ وَاحِدٌ وَسَعْيٌ وَاحِدٌ , وَإِنْ أَقْرَنَ فَطَوَافَانِ وَسَعْيَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم حج اور عمرہ کو جمع کرو تو ایک طواف اور ایک سعی کرو، اور جب تم قران کرو تو دو طواف اور دو سعی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14912، ترقيم محمد عوامة 14531)
حدیث نمبر: 14532 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: " إذَا جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَعَلَيْهِ طَوَافٌ وَاحِدٌ , وَسَعْيٌ وَاحِدٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حج اور عمرہ کو جمع کیا جائے تو ایک طواف اور ایک سعی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14913، ترقيم محمد عوامة 14532)
حدیث نمبر: 14533 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" يُجْزِئُهُ طَوَافٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک طواف اس کے لیے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14914، ترقيم محمد عوامة 14533)
حدیث نمبر: 14534 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غُنَيَّةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا قَدِمْتَ قَارِنًا أَوْ مُتَمَتِّعًا فَيَكْفِيكَ سَعْيٌ وَاحِدٌ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَإِنْ كُنْتَ سَاعِيًا ثَانِيًا فَأَخِّرْ ذَلِكَ إلَى يَوْمِ النَّحْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم قارن یا متمتع بن کر آؤ تو تمہارے لیے صفا ومروہ کی ایک سعی کافی ہے، اگر دوبارہ سعی کرنا چاہو تو یوم النحر کے بعد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14915، ترقيم محمد عوامة 14534)
حدیث نمبر: 14535 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " طَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14916، ترقيم محمد عوامة 14535)
حدیث نمبر: 14536 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اور حضرت حسن سے یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14917، ترقيم محمد عوامة 14536)
حدیث نمبر: 14537 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اور حضرت حسن سے یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14919، ترقيم محمد عوامة 14537)
حدیث نمبر: 14538 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، وَعَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالُوا: " يَطُوفُ الْقَارِنُ طَوَافًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ قارن ایک طواف کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14921، ترقيم محمد عوامة 14538)