☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 14386 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " كَانَ يَرُدُّهُمْ إلَى الْمَوَاقِيتِ , الَّذِينَ يَدْخُلُونَ مَكَّةَ بِغَيْرِ إحْرَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو لوگ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہوں ان کو واپس میقات کی طرف بھیج دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14759، ترقيم محمد عوامة 14386)
حدیث نمبر: 14387 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: كَتَبَ أَبُو خَلِيلٍ إلَى سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يُخْبِرُهُ: " أَنَّهُ إنَّمَا يُهِلُّ مِنْ مَكَّةَ مَنْ دَخَلَهَا بِغَيْرِ إحْرَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الخلیل نے حضرت سعید بن جبیر کی طرف لکھا کہ جو شخص بغیر احرام کے مکہ مکرمہ داخل ہو اس کو مکہ سے ہی احرام پہنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14760، ترقيم محمد عوامة 14387)
حدیث نمبر: 14388 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: بَصُرَ عَيْنِي رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " يَرُدُّهُمْ إلَى الْمَوَاقِيتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں نے خود دیکھا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کو واپس میقات کی طرف بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14761، ترقيم محمد عوامة 14388)
حدیث نمبر: 14389 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: مَرَّ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي , فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: مَرَرْتُ بِمِيقَاتِي وَأَنَا حَائِضٌ فَجَاوَزْتُهُ وَلَمْ أُهِلَّ، قَالَ: لِمَ؟ قَالَتْ: نَهَوْنِي، قَالَ: فَاخْرُجِي فَأَهِلِّي مِنْ مَكَانٍ آخَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو رو رہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیوں رو رہی ہو؟ اس نے عرض کیا کہ جس وقت میں میقات سے گزری اس وقت میں حائضہ تھی تو میں آگے آگئی اور احرام نہ باندھا، آپ نے پوچھا کیوں نہ باندھا؟ اس نے عرض کیا کہ مجھے منع کردیا گیا، آپ نے فرمایا تو چلی جا اور دوسری جگہ سے (میقات سے) احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14762، ترقيم محمد عوامة 14389)
حدیث نمبر: 14390 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " رَجُلٍ دَخَلَ مَكَّةَ لَا حَاجًّا وَلَا مُعْتَمِرًا , وَهُوَ يَخَافُ إنْ خَرَجَ إلَى الْوَقْتِ أَنْ يَفُوتَهُ؟ قَالَ: يُهِلُّ مِنْ مَكَانِهِ , وَلَمْ يَذْكُرْ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو مکہ مکرمہ میں نہ حج اور نہ عمرہ کرنے کے لیے داخل ہو اور اس کو ڈر ہو کہ اگر وہ میقات کی طرف نکلا تو اس سے یہ فوت ہوجائے گا، تو وہ اسی جگہ سے احرام باندھ لے اور اس کے لیے دم کا ذکر نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14763، ترقيم محمد عوامة 14390)
حدیث نمبر: 14391 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ , وَحَضَرَ الْحَجُّ وَخَافَ إنْ رَجَعَ أَنْ يَفُوتَهُ فَأَمَرَهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ " أَنْ يُهِلَّ مِنْ مَكَانِهِ , فَإِذَا قَضَى الْحَجَّ خَرَجَ إلَى الْوَقْتِ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مکہ مکرمہ میں کپڑے پہنے ہوئے داخل ہوا، اور حج کا وقت آگیا، تو اس کو خوف ہوا کہ اگر وہ میقات کی طرف جائے تو حج فوت ہوجائے گا تو اس کو ابن زبیر نے حکم دیا کہ اپنی جگہ ہی سے احرام باندھ لے۔ پھر جب حج ادا کرلے تو میقات میں جا کر عمرہ کے لیے احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14764، ترقيم محمد عوامة 14391)
حدیث نمبر: 14392 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ جَهِلَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ؟ قَالَ:" إنْ كَانَ عَظُمَ قَوْلُهُ يُهِلُّ مِنْ مَكَانِهِ , وَقَدْ قَالَ الْحَسَنُ أَيْضًا: يَرْجِعُ إلَى حَدِّهِ فَيُهِلُّ مِنْهُ إلَّا أَنْ يَخْشَى الْفَوْتَ , فَإِنْ خَشِيَ الْفَوْتَ أَهَلَّ مِنْ مَكَانِهِ , وَمَضَى , وَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص لا علمی میں مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہوگیا، اکثر قول آپ کا یہ ہوتا کہ وہ اسی جگہ سے احرام باندھ لے، اور کبھی آپ فرماتے کہ وہ واپس میقات جائے وہاں سے احرام باندھے، ہاں اگر اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہیں سے احرام باندھ لے اور اس پر کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14765، ترقيم محمد عوامة 14392)
حدیث نمبر: 14393 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يُهِلُّ مِنْ مَكَانِهِ وَعَلَيْهِ دَمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ وہیں سے احرام باندھ لے اور اس پر دم لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14766، ترقيم محمد عوامة 14393)