حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ , وَحَضَرَ الْحَجُّ وَخَافَ إنْ رَجَعَ أَنْ يَفُوتَهُ فَأَمَرَهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ " أَنْ يُهِلَّ مِنْ مَكَانِهِ , فَإِذَا قَضَى الْحَجَّ خَرَجَ إلَى الْوَقْتِ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مکہ مکرمہ میں کپڑے پہنے ہوئے داخل ہوا، اور حج کا وقت آگیا، تو اس کو خوف ہوا کہ اگر وہ میقات کی طرف جائے تو حج فوت ہوجائے گا تو اس کو ابن زبیر نے حکم دیا کہ اپنی جگہ ہی سے احرام باندھ لے۔ پھر جب حج ادا کرلے تو میقات میں جا کر عمرہ کے لیے احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14764، ترقيم محمد عوامة 14391)