حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: مَرَّ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي , فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: مَرَرْتُ بِمِيقَاتِي وَأَنَا حَائِضٌ فَجَاوَزْتُهُ وَلَمْ أُهِلَّ، قَالَ: لِمَ؟ قَالَتْ: نَهَوْنِي، قَالَ: فَاخْرُجِي فَأَهِلِّي مِنْ مَكَانٍ آخَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو رو رہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیوں رو رہی ہو؟ اس نے عرض کیا کہ جس وقت میں میقات سے گزری اس وقت میں حائضہ تھی تو میں آگے آگئی اور احرام نہ باندھا، آپ نے پوچھا کیوں نہ باندھا؟ اس نے عرض کیا کہ مجھے منع کردیا گیا، آپ نے فرمایا تو چلی جا اور دوسری جگہ سے (میقات سے) احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14762، ترقيم محمد عوامة 14389)