☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فيمن يهدم البيت، من هو؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← فيمن يهدم البيت، من هو؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 14297 مصنف ابن أبي شيبة
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، زِيَادِ، عَنْ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ، عَنْ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خانہ کعبہ کو حبشہ کا چھوٹی پنڈلیوں والا شخص منہدم کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14659، ترقيم محمد عوامة 14297)
حديث رقم: 14298 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: " كَأَنِّي أَنْظُرُ إلَى رَجُلٍ مِنَ الْحَبَشِ أَصْلَعَ , أَصْمَعَ , حَمْشِ السَّاقَيْنِ جَالِسٍ عَلَيْهَا وَهُوَ يَهْدِمُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب ارشاد فرماتے ہیں کہ گویا کہ میں حبشہ کے اس شخص کو دیکھ رہا ہوں جس کے سر کے بال آگے سے اڑے ہوئے ہیں، چھوٹے کانوں اور چھوٹی پنڈلیوں والا اس پر بیٹھا اس کو منہدم کر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14660، ترقيم محمد عوامة 14298)
حديث رقم: 14299 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، سَمِعَ ابْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: " كَأَنِّي بِهِ أَصْلَعَ أُفَيْدِعَ قَائِمٍ عَلَيْهَا يَهْدِمُهَا بِمِسْحَاتِهِ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و فرماتے ہیں کہ گویا کہ وہ شخص جس کے سر کے بال اڑے ہوئے ہیں اور پاؤں اور ہاتھوں کے جوڑوں میں ٹیڑھا پن ہے اس پر کھڑا ہے اور اس کو گرا رہا ہے، حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب ابن زبیر نے گرایا تو میں نے وہ صفات آپ میں دیکھنے کی کوشش کی جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و نے بیان فرمائیں تھی لیکن میں نے اس کو نہ پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14661، ترقيم محمد عوامة 14299)
حديث رقم: 14300 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَمَّا أَجْمَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ عَلَى هَدْمِهَا خَرَجْنَا إلَى مِنًى ثَلَاثًا نَنْتَظِرُ الْعَذَابَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن زبیر نے کعبہ کو گرانے کے لیے لوگوں کو جمع کیا تو ہم لوگ تین دن کے لیے منیٰ چلے گئے اور اللہ کے عذاب کا انتظار کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14663، ترقيم محمد عوامة 14300)
حديث رقم: 14301 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ، عَنْ حَنَشٍ الْكِنَانِيِّ، عَنْ عَلِيمٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: " لَيُخْزَقَنَّ هَذَا الْبَيْتُ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الزُّبَيْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ آل زبیر کے ایک شخص کے ہاتھ سے کعبہ منہدم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14664، ترقيم محمد عوامة 14301)
حديث رقم: 14302 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَمَّا هُدِمَ الْبَيْتُ وُجِدَ فِيهِ صَخْرَةٌ مَكْتُوبٌ فِيهَا: أَنَا اللَّهُ ذُو بَكَّةَ صُغْتُهُ يَوْمَ صُغْتُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ , حَفَفْتُهُ بِسَبْعَةِ أَمْلَاكٍ حِلَقًا , بَارَكْتُ لِأَهْلِهِ فِي السَّمْنِ وَالسَّمِينِ , لَا يَزُولُ حَتَّى تَزُولَ الْأَخْشَبَانِ يَعْنِي الْجَبَلَيْنِ , وَأَوَّلُ مَنْ يَحِلُّهَا أَهْلُهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ کو گرایا گیا تو ایک پتھر ملا جس پر یہ تحریر تھا: میں خدا ہوں مکہ شہر کا مالک، میں نے اس کو اس دن بنایا تھا جس دن میں نے چاند وسورج کو بنایا تھا، میں نے اس کو سات سیدھی املاک سے ڈھانپا ہے۔ میں نے ان کے رہنے والوں کے لیے گھی اور سالن میں برکت رکھی ہے، اور یہ نہیں زائل ہوگا یہاں تک کہ یہ دو پہاڑ زائل اور ختم ہوجائیں اور سب سے پہلے اس حرمت کا حلال سمجھنے والے اس کے رہائشی ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14665، ترقيم محمد عوامة 14302)
حديث رقم: 14303 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ نُبَيْطٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ: " لَمَّا كُسِرَ الْبَيْتُ جَاءَ سَيْلٌ فَقَلَبَ حَجَرًا مِنْ حِجَارَةِ الْبَيْتِ , فَإِذَا مَكْتُوبٌ فِيهِ: أَنَا اللَّهُ ذُو بَكَّةَ صُغْتُهُ يَوْمَ صُغْتُ الْجَبَلَيْنِ , بَنَيْتُهُ عَلَى وَجْهِ سَبْعَةِ أَمْلَاكٍ حُنَفَاءَ لَيْسُوا يَهُودَ وَلَا نَصَارَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن مزاحم فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ کو منہدم کیا گیا تو ایک سیلاب نما پانی کا ریلا آیا جس نے بیت اللہ کے ایک پتھر کو الٹ دیا تو اس پر تحریر تھا: میں بیت اللہ والا خدا ہوں، میں نے اس کو اس دن بنایا جس دن میں نے پہاڑوں کو بنایا اور میں نے اس کو سات سیدھی املاک کے سامنے بنایا جو یہودی اور عیسائی نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14666، ترقيم محمد عوامة 14303)
حديث رقم: 14304 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ " قَرَأَ كِتَابًا فِي بَحْبَحَةَ، فِي سَقْفِ الْبَيْتِ أَوْ أَسْفَلَ مَقَامِ إبْرَاهِيمَ: أَنَا اللَّهُ ذُو بَكَّةَ بَنَيْتُهُ عَلَى وُجُوهِ سَبْعَةِ أَمْلَاكٍ حُنَفَاءَ , بَارَكْتُ لِأَهْلِهِ فِي اللَّحْمِ وَالْمَاءِ وَجَعَلْتُ رِزْقَ أَهْلِهِ مِنْ ثَلَاثَةِ سُبُلٍ , وَلَا يَسْتَحِلَّ حُرْمَتَهُ أَوَّلُ مَنْ أَهَلَّهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے وہ مکتوب پڑھا جو بیت اللہ کی چھت کی دیواروں سے یا مقام ابراہیم کے نیچے سے ملا تھا (اس میں تحریر تھا) میں بیت اللہ والا خدا ہوں، میں نے اس کو سات املاک کے سامنے بنایا ہے، میں نے اس کے رہنے والوں کے لیے کھانے پینے (گوشت اور پانی) کی چیزوں میں برکت رکھی، اور اس کے رہنے والے کے رزق کو تین راستوں سے بنایا اور سب سے پہلے اس کی حرمت کو حلال سمجھنے والے اس کے اھل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14667، ترقيم محمد عوامة 14304)