☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في (مواقيت) الحج
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في (مواقيت) الحج
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 14263 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَرِيرٌ ، صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ , وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ , وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ , وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا: اور شام والوں کے لیے جحفہ، اور یمن والوں کے لیے یلملم اور نجد والوں کے لیے قرن، ایک شخص نے عرض کیا کہ عراق والوں کے لیے کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس دن عراق نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14622، ترقيم محمد عوامة 14263)
Hadith No.: 14264 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيْنَ يُهِلُّ؟ قَالَ: " يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ , وَأَهْلُ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ , وَأَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم کہاں سے احرام باندھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مدینہ والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور شام والے جحفہ سے احرام باندھیں اور نجد والے قرن سے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14624، ترقيم محمد عوامة 14264)
Hadith No.: 14265 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٍ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ , وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ , وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ وَتِهَامَةَ , وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا , وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا: اور شام والوں کے لیے جحفہ اور یمن والوں کے لیے یلملم اور تھامہ اور نجد والوں کے لیے قرن اور عراق والوں کے لیے ذات عرق مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14626، ترقيم محمد عوامة 14265)
Hadith No.: 14266 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى ، وهَيْبٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وهَيْبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ , وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ , وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ , وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ , وَقَالَ:" هُنَّ لَهُمْ وَلِكُلِّ آتٍ عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ , وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ، حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا اور شام والوں کے لیے جحفہ اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم اور پھر فرمایا یہ ان کے لیے اور ان کے علاوہ ہر اس شخص کے لیے میقات ہے جو حج یا عمرہ کے ارادہ سے آئے، اور جو ان سے پہلے ہیں تو وہ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہاں سے باندھ لیں یہاں تک کہ مکہ والے مکہ مکرمہ سے ہی باندھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14627، ترقيم محمد عوامة 14266)
Hadith No.: 14267 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرق والوں کے لیے مقام عقیق میقات مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14628، ترقيم محمد عوامة 14267)
Hadith No.: 14268 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: " وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عراق والوں کے لیے ذات عرق میقات مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14629، ترقيم محمد عوامة 14268)
Hadith No.: 14269 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، ابْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ ابْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: مِنْ أَيْنَ يُهِلُّ؟ قَالَ:" مِنَ الْبَيْدَاءِ , مِنْهَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَجَّةٍ , وَمِنْهَا أَهَلَّ لِعُمْرَتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے عرض کیا کہ میں کہاں سے احرام باندھوں؟ آپ نے فرمایا کہ مقام بیداء سے، یہاں سے ہی رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کا اور عمرہ کا احرام باندھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14630، ترقيم محمد عوامة 14269)
Hadith No.: 14270 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ عُمَرَ " وَقَّتَ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے عراق والوں کے لیے ذات عرق میقات مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14631، ترقيم محمد عوامة 14270)
Hadith No.: 14271 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ: " انْظُرُوا حِذَاءَ قَرْنٍ فَوَجَدُوا حِذَاءَهَا ذَاتَ عِرْقٍ , وَقَرْنٌ أَقْرَبُ إلَى مَكَّةَ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ"، قَالَ: فَجَعَلَهُ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے عراق والوں سے فرمایا: قرن کے برابر کوئی جگہ دیکھو، انھوں نے اس کے برابر (مقابل) ذات عرق کو پایا، اور قرن ذات عرق کے مقابلے میں مکہ کے زیادہ قریب تھا، آپ نے عراق والوں کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14632، ترقيم محمد عوامة 14271)
Hadith No.: 14272 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَدَعُ أَحَدًا مِنْ أَهْلِهِ يُجَاوِزُ الْعَقِيقَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود اپنے گھر والوں میں سے کسی کو بھی بغیر احرام باندھے مقام عقیق سے تجاوز کرنے نہ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14633، ترقيم محمد عوامة 14272)
Hadith No.: 14273 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " حَدَّ لِلنَّاسِ خَمْسَةً: لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ , وَلِأَهْلِ مَكَّةَ التَّنْعِيمَ , وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ , وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ , وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنٌ , أَوْ قَالَ: لِأَهْلِ الْعِرَاقِ قَرْنٌ ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگوں کے لیے پانچ میقات بنائے گے۔ مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، مکہ مکرمہ والوں کے لیے تنعیم، شام والوں کے لیے جحفہ، یمن والوں کے لیے یلملم، نجد والوں کے لیے قرن یا عراق والوں کے لیے قرن، پھر جب کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ہمارا راستہ قرن سے نہیں ہے تو اس کا مقابل ذات عرق کو کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14634، ترقيم محمد عوامة 14273)
Hadith No.: 14274 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ " كَانَ يُحْرِمُ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ , وَلَا يُكَلِّمُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ إلَّا مَا لَا بُدَّ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس ذات عرق سے احرام باندھتے اور جب تک طواف مکمل نہ کرلیتے کسی سے کلام نہ فرماتے ہاں اگر بہت ضروری بات ہوتی تو فرما لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14636، ترقيم محمد عوامة 14274)
Hadith No.: 14275 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدٍ " فَأَحْرَمْنَا مِنَ الْعَقِيقِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثویر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد کے ساتھ حج کیا دونوں نے مقام عقیق سے حج کے لیے احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14637، ترقيم محمد عوامة 14275)
Hadith No.: 14276 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَهُ " فَأَحْرَمَ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبد الأعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حج کرنے کے لیے حضرت سوید بن غفلہ کے ساتھ نکلا آپ نے ذات عرق سے احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14638، ترقيم محمد عوامة 14276)
Hadith No.: 14277 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَسْرُوقًا يَقُولُ: " لِأَهْلِ الْعِرَاقِ الْعَقِيقُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ عراق والوں کے لیے میقات مقام عقیق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14639، ترقيم محمد عوامة 14277)