☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ تعالیٰ کے ارشاد {فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ} کی تفسیر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← اللہ تعالیٰ کے ارشاد {فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ} کی تفسیر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 13950 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، ابْنُ مَعْقِلٍ ، كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَعْقِلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ هَوَامُّ رَأْسِهِ آذَتْهُ، قَالَ لِي:" اذْبَحْ شَاةً نُسُكًا , أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عجرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: بکری ذبح کر اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے یا تین روزے رکھ یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا، اس طرح کہ ہر دو مسکینوں کو کھجور کا ایک صاع ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14291، ترقيم محمد عوامة 13950)
حدیث نمبر: 13951 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَمُجَاهِدٍ في قوله: " فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196، قَالَا: الصِّيَامُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ , وَالصَّدَقَةُ ثَلَاثَةُ آصُعٍ , وَالنُّسُكُ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت ابراہیم اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُکٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ صیام سے مراد تین روزے اور صدقہ سے مراد تین صاع اور نسک سے مراد بکری ذبح کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14292، ترقيم محمد عوامة 13951)
حدیث نمبر: 13952 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الْفِدْيَةُ صِيَامُ عَشَرَةِ أَيَّامٍ , وَالصَّدَقَةُ عَشَرَةُ مَسَاكِينَ , وَالنُّسُكُ ذَبِيحَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ الفدیہ سے مراد دس روزے اور الصدقہ سے مراد دس مسکینوں کو کھانا کھلانا اور النسک سے مراد ذبیحہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14293، ترقيم محمد عوامة 13952)
حدیث نمبر: 13953 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " الصِّيَامُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ , وَالصَّدَقَةُ سِتَّةُ مَسَاكِينَ , وَالنُّسُكُ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ الصیام سے مراد تین روزے اور الصدقہ سے مراد ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا اور النسک سے مراد بکری ذبح کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14294، ترقيم محمد عوامة 13953)
حدیث نمبر: 13954 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14295، ترقيم محمد عوامة 13954)
حدیث نمبر: 13955 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " الصِّيَامُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ , وَالصَّدَقَةُ ثَلَاثَةُ آصُعٍ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ , وَالنُّسُكُ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ الصیام سے مراد تین دن کے روزے اور الصدقہ سے مراد ساٹھ مسکینوں کو تین صاع کھلانا اور النسک سے مراد بکری ذبح کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14296، ترقيم محمد عوامة 13955)
حدیث نمبر: 13956 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ؟ فَأَخْبَرْتُهُ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھ سے دریافت کیا تو میں نے ان کو خبر دی، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14297، ترقيم محمد عوامة 13956)
حدیث نمبر: 13957 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَتْهُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14299، ترقيم محمد عوامة 13957)
حدیث نمبر: 13958 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، وَالسُّدِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " صِيَامٌ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ , وَنُسُكٌ شَاةٌ , وَصَدَقَةٌ سِتَّةُ مَسَاكِينَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اس آیت سے مراد تین دن کے روزے، بکری کی قربانی اور ساٹھ مسکینوں پر صدقہ کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14301، ترقيم محمد عوامة 13958)
حدیث نمبر: 13959 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14302، ترقيم محمد عوامة 13959)
حدیث نمبر: 13960 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ فِيمَنْ حَجَّ فَأَصَابَهُ مَرَضٌ أَوِ الَّذِي بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ:" فَعَلَيْهِ صِيَامُ عَشَرَةِ أَيَّامٍ , أَوْ إطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ , أَوْ نُسُكُ شَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جس حاجی کو بیماری یا سر میں تکلیف ہوجائے اس پر دس روزے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا بکری ذبح کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14303، ترقيم محمد عوامة 13960)