☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 13927 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ , لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ وَلَا إلَيْكَ إلَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرات قدامہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے یوم النحر میں سرخی مائل سیاہ اونٹ پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کی رمی فرمائی، نہ مار پیٹ تھی اور نہ دھتکارنا تھا، اور نہ لوگوں کو راستہ سے ہٹایا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14266، ترقيم محمد عوامة 13927)
حدیث نمبر: 13928 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ,: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَمَى الْجَمْرَةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ کی رمی سواری پر سوار ہو کر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14267، ترقيم محمد عوامة 13928)
حدیث نمبر: 13929 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ " يَرْمِي الْجِمَارَ عَلَى بِرْذَوْنٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ کو غیر عربی گھوڑے پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14268، ترقيم محمد عوامة 13929)
حدیث نمبر: 13930 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ هَارُونَ بْنِ أَبِي إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " وَاقِفًا عِنْدَ الْجَمْرَةِ عَلَى حِمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو گدھے پر سوار جمرہ کے پاس کھڑے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14269، ترقيم محمد عوامة 13930)
حدیث نمبر: 13931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" رُكُوبُ يَوْمَيْنِ وَمَشْيُ يَوْمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ دو دن سوار ہو اور دو دن پیدل چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14270، ترقيم محمد عوامة 13931)
حدیث نمبر: 13932 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَطَاءً يَرْمِي الْجَمْرَةَ عَلَى دَابَةٍ، فَقُلْتُ لَهُ؟ فَقَالَ:" إِنِّي شَيْحٌ كَبِيرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے ان کی وجہ پوچھی؟ تو فرمایا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14271، ترقيم محمد عوامة 13932)
حدیث نمبر: 13933 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ " كَانَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ وَهُوَ رَاكِبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس نے سوار ہو کر جمرہ کی رمی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14272، ترقيم محمد عوامة 13933)
حدیث نمبر: 13934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ عَبَايَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا " يَرْمِي الْجِمَارَ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبایہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دراز گوش پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14273، ترقيم محمد عوامة 13934)
حدیث نمبر: 13935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " كَانَ يَجِيءُ فَيَرْمِي الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ رَاكِبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم تشریف لائے اور یوم النحر میں سواری پر سوار ہو کر رمی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14274، ترقيم محمد عوامة 13935)