☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 13918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ " النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَبَا بَكْرٍ , وَعُمَرَ كَانُوا يَمْشُونَ إلَى الْجِمَارِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جمرات کی طرف پیدل چل کر جاتے تھے اور علی رضی اللہ عنہ بن حسین بھی جمرات کی طرف پیدل چل جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14256، ترقيم محمد عوامة 13918)
حدیث نمبر: 13919 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَمْشِي إلَيْهَا مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پیدل چلتے ہوئے جمرہ کی طرف آتے ہوئے اور جاتے ہوئے رمی کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14258، ترقيم محمد عوامة 13919)
حدیث نمبر: 13920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ , قَالَ: " أَدْرَكْتُ النَّاسَ يَمْشُونَ إلَيْهَا مُقْبِلِينَ وَمُدْبِرِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا وہ رمی کرتے تھے پیدل چلتے ہوئے آتے اور جاتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14259، ترقيم محمد عوامة 13920)
حدیث نمبر: 13921 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ " يَرْمِي الْجِمَارَ مَاشِيًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو پیدل چلتے ہوئے رمی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14260، ترقيم محمد عوامة 13921)
حدیث نمبر: 13922 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ عَبِيدَةَ ابْنَةِ نَابِلٍ، قَالَتْ: رَأَيْتُ عَائِشَةَ بِنْتَ سَعْدٍ " تَرْمِي الْجِمَارَ وَهِيَ مَاشِيَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کو دیکھا وہ پیدل چلتی ہوئی رمی کر رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14261، ترقيم محمد عوامة 13922)
حدیث نمبر: 13923 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ " كَانَ يَرْمِي الْجِمَارَ مَاشِيًا ذَاهِبًا وَرَاجِعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پیدل چلتے ہوئے آتے ہوئے اور جاتے ہوئے رمی کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14262، ترقيم محمد عوامة 13923)
حدیث نمبر: 13924 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَمْ يَكُنْ يُوجِبُ الْمَشْيَ إلَيْهَا , وَكَانَ يَقُولُ: وَلَمْ يَرْكَبْ وَهُوَ صَحِيحٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جمرات کی طرف پیدل چلتے ہوئے رمی کرنے کو ضروری نہیں کیا گیا اور فرماتے تھے کہ صحیح ہونے کی حالت میں سوار نہ ہونا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14263، ترقيم محمد عوامة 13924)
حدیث نمبر: 13925 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرْكَبُ إلَى الْجِمَارِ إلَّا مِنْ ضَرُورَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر جمرات کی رمی کرتے ہوئے سوار نہ ہوئے سوائے کسی ضرورت کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14264، ترقيم محمد عوامة 13925)
حدیث نمبر: 13926 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " رَأَى رَجُلًا يَقُودُ بِامْرَأَتِهِ عَلَى بَعِيرٍ تَرْمِي الْجَمْرَةَ , قَالَ: فَعَلَاهَا بِالدِّرَّةِ إنْكَارًا لِرُكُوبِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اونٹ پر سوار جمرہ کی رمی کر رہا ہے، آپ نے اس کے سوار ہونے کو ناپسند کرتے ہوئے ان پر کوڑے کو بلند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14265، ترقيم محمد عوامة 13926)