☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے عمرہ کا حج کے ساتھ اتصال کیا اور اس کی اجازت دی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے عمرہ کا حج کے ساتھ اتصال کیا اور اس کی اجازت دی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 13880 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، لَيْثٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَأَوَّلُ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نے عمرہ کا حج کے ساتھ اتصال فرمایا: اور سب سے پہلے حضرت معاویہ نے اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14218، ترقيم محمد عوامة 13880)
حدیث نمبر: 13881 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ: " لَوِ اعْتَمَرْتُ , ثُمَّ اعْتَمَرْتُ , ثُمَّ حَجَجْتُ لَتَمَتَّعْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر میں عمرہ کروں پھر دوبارہ عمرہ کروں پھر حج کروں تو البتہ میں تمتع کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14219، ترقيم محمد عوامة 13881)
حدیث نمبر: 13882 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ " يَقْدُمَانِ مُتَمَتِّعَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تمتع کرتے ہوئے تشریف لاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14220، ترقيم محمد عوامة 13882)
حدیث نمبر: 13883 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدًا " عَنِ الْمُتْعَةِ أَوْ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُمَا؟ فَقَالَ: فَعَلْنَا هَذَا , وَهَذَا كَافِرٌ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ أَوْ كَافِرٌ بِرَبِّ الْعَرْشِ" يَعْنِي مُعَاوِيَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد سے عمرہ کا حج سے اتصال کرنے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے ارشاد فرمایا ہم تو اس طرح کرتے تھے، لیکن یہ شخص (حضرت معاویہ) رب کعبہ کی قسم اس کا انکار کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14221، ترقيم محمد عوامة 13883)
حدیث نمبر: 13884 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مَعْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , وَابْنَ الزُّبَيْرِ , وَجَابِرَ بْنَ زَيْدٍ , وَأَبَا الْعَالِيَةَ , وَالْحَسَنَ " يَأْمُرُونَ بِمُتْعَةِ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت ابن زبیر، حضرت جابر بن زید، حضرت ابو العالیہ اور حضرت حسن عمرہ کے حج سے اتصال کا حکم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14222، ترقيم محمد عوامة 13884)
حدیث نمبر: 13885 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" إنَّ تَمَامَ الْحَجِّ بِالْعُمْرَةِ قَبْلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکمل حج وہ ہے جس سے پہلے عمرہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14223، ترقيم محمد عوامة 13885)
حدیث نمبر: 13886 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، قَالَ: " أَمَرَنِي أَبُو الْعَالِيَةِ بِمُتْعَةِ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعیب بن الحبحاب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے مجھے حج تمتع کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14224، ترقيم محمد عوامة 13886)
حدیث نمبر: 13887 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً " يَأْمُرُ بِمُتْعَةِ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء تمتع کا حکم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14225، ترقيم محمد عوامة 13887)
حدیث نمبر: 13888 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الْمُتْعَةِ؟ تَجْعَلُ غُرْزَتَيْنِ فِي غُرْزَةٍ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ تو کہاں تھا تمتع سے؟ تو دو سفر کو ایک سفر میں بنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14226، ترقيم محمد عوامة 13888)
حدیث نمبر: 13889 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ مُجَاهِدٌ: " لَوْ حَجَجْتُ مِنْ أَرْضِكَ هَذِهِ يَعْنِي الْكُوفَةَ سَبْعِينَ حَجَّةً لَجَعَلْتُ مَعَ كُلِّ حَجَّةٍ عُمْرَةً , قَالَ: فَقُلْتُ أَقْرِنُ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: أَجْعَلُهَا عُمْرَةً؟ قَالَ: اجْعَلْهَا عُمْرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنے شہر کوفہ سے سفر حج کروں تو ہر حج کے ساتھ عمرہ کروں گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا میں قران کرلوں؟ آپ نے فرمایا نہیں، اس کو الگ (حج سے علیحدہ) عمرہ بنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14227، ترقيم محمد عوامة 13889)
حدیث نمبر: 13890 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كَانَ يَرَاهَا قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ , وَلَوْ حَجَّ الرَّجُلُ عِشْرِينَ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن عمرہ حج سے پہلے کرنا ضروری سمجھتے تھے اگرچہ کوئی شخص دس مرتبہ حج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14228، ترقيم محمد عوامة 13890)
حدیث نمبر: 13891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ أَبِي بِسْطَامٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " لَوْ حَجَجْتُ ثَمَانِينَ حَجَّةً لَجَعَلْتُ مَعَ كُلِّ حَجَّةٍ مُتْعَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر میں اسّی حج کروں تو البتہ میں ہر حج کے ساتھ عمرہ بھی کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14229، ترقيم محمد عوامة 13891)
حدیث نمبر: 13892 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " حَجَجْتُ أَرْبَعِينَ حَجَّةً مَا خَرَجْتُ إلَّا مُتَمَتِّعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے چالیس حج ادا کیے ہیں، میں نہیں نکلا حج کر کے مگر متمتع بن کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14230، ترقيم محمد عوامة 13892)
حدیث نمبر: 13893 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ثَمَانِيَةَ نَفَرٍ عَنِ الْمُتْعَةِ؟ فَكُلُّهُمْ أَمَرَنِي بِهَا، الْحَسَنُ، وَعَطَاءٌ، وَطَاوُسٌ، وَجَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، وَسَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَعِكْرِمَةُ، وَمُجَاهِدٌ، وَالْقَاسِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے آٹھ لوگوں سے عمرہ کے حج سے اتصال کے متعلق دریافت کیا؟ ان سب نے مجھے اس کا حکم دیا، وہ آٹھ حضرات یہ ہیں، حضرت حسن، حضرت عطاء، حضرت طاؤس، حضرت جابر بن زید، حضرت سالم بن عبد اللہ، حضرت عکرمہ، حضرت مجاہد اور حضرت قاسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14231، ترقيم محمد عوامة 13893)