☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 13777 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، كِلَابِ بْنِ عَلِيٍّ ، مَنْصُورِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، ابْنِ أَخِي جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ كِلَابِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَخِي جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَرْوَةِ بِيَدِهِ مِشْقَصٌّ يُقَصِّرُ بِهِ مِنْ شَعْرَهُ , وَهُوَ يَقُولُ: " دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ , لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ، وَيَبُجُّوا الْإِبِلَ بَجًّا , وَعُجُّوا بِالتَّكْبِيرِ عَجًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مروہ پر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک میں نیزے کا پھل تھا جس سے آپ نے اپنے بال تھوڑے تھوڑے کاٹے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ارشاد فرما رہے تھے: میں نے قیامت کے دن تک کے لیے عمرہ کے احکام کو حج کے احکام میں داخل کردیا ہے اسلام میں صرورہ (کنوار پن یا غیر حاجی شخص) نہیں ہے اور اونٹ کا خون بہایا جائے گا قربانی کرتے وقت اور تلبیہ اونچی آواز سے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14115، ترقيم محمد عوامة 13777)
حدیث نمبر: 13778 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَحَلَّ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَصَّرُوا , وَلَمْ يَحْلِقُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں صحابہ کرام نے اپنا احرام کھول دیا قصر کروا کر اور انہوں نے حلق نہ کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14116، ترقيم محمد عوامة 13778)
حدیث نمبر: 13779 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: " كُنْتُ أَحُجُّ مَعَ أَبِي وَأَعْتَمِرُ وَلِي جُمَّةٌ إلَى مَنْكِبِي , فَمَا أَمَرَنِي بِحَلْقِهَا قَطُّ فَكُنْتُ أُقَصِّرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد محترم کے ساتھ حج اور عمرہ کیا میرے بال کندھوں تک تھے میں نے تھوڑے تھوڑے بال کاٹے لیکن آپ نے مجھے حلق کروانے کا حکم نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14117، ترقيم محمد عوامة 13779)
حدیث نمبر: 13780 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا حَجَّ الرَّجُلُ أَوَّلَ حَجَّةٍ حَلَقَ , فَإِنْ حَجَّ مَرَّةً أُخْرَى إنْ شَاءَ حَلَقَ وَإِنْ شَاءَ قَصَّرَ وَالْحَلْقُ أَفْضَلُ , وَإِنِ اعْتَمَرَ الرَّجُلُ وَلَمْ يَحُجَّ قَطُّ فَإِنْ شَاءَ حَلَقَ وَإِنْ شَاءَ قَصَّرَ , فَإِنْ كَانَ مُتَمَتِّعًا قَصَّرَ ثُمَّ حَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص پہلا حج کرے تو اس کو چاہئے کہ بالوں کو حلق کروائے، پھر اگر وہ دوسری بار حج کرے تو چاہے حلق کروائے یا قصر لیکن حلق کروانا افضل ہے اور اگر کوئی شخص عمرہ کرے لیکن اس نے پہلے حج نہ کیا ہوا ہو تو اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اگر چاہے تو قصر کروا لے اور اگر وہ تمتع کرے تو قصر کروائے پھر حلق کروائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14118، ترقيم محمد عوامة 13780)
حدیث نمبر: 13781 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ سُئِلَ عَنِ الضَّرُورَةِ أَيَحْلِقُ أَوْ يُقَصِّرُ؟ قَالَ: " أَيُّ ذَلِكَ شَاءَ، إنْ شَاءَ حَلَقَ , وَإِنْ شَاءَ قَصَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ پہلا حج کرنے والا شخص حلق کروائے یا قصر؟ آپ نے فرمایا اس کی مرضی ہے، چاہے تو حلق کروائے چاہے تو قصر کروائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14119، ترقيم محمد عوامة 13781)
حدیث نمبر: 13782 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الَّذِي لَمْ يَحُجَّ قَطُّ إنْ شَاءَ حَلَقَ , وَإِنْ شَاءَ قَصَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس نے پہلے حج نہ کیا ہو کہ اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اور اگر وہ چاہے تو قصر کروا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14120، ترقيم محمد عوامة 13782)
حدیث نمبر: 13783 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنّ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدَ " حَجَّا أَوْ حَجَّ أَحَدُهُمَا أَوِ اعْتَمَرَ الْآخَرُ , فَحَلَقَ أَحَدُهُمَا وَقَصَّرَ الْآخَرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود نے حج کیا، یا ایک نے ان میں سے حج کیا اور دوسرے نے عمرہ کیا، تو ان میں سے ایک نے حلق کروایا اور دوسرے نے قصر کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14121، ترقيم محمد عوامة 13783)
حدیث نمبر: 13784 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يَحْلِقُوا فِي أَوَّلِ حَجَّةٍ , وَأَوَّلِ عُمْرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ پہلے حج اور پہلے عمرہ میں حلق کروائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14122، ترقيم محمد عوامة 13784)