☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 13551 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، أَبِيهِ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: سُئِلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ، فَقَالَ:" حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصُمْهُ" , وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْهُ وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ , وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ , وَأَنَا لَا أَصُومُهُ وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عمر کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اسی دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عثمان کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا اور میں خود بھی نہیں رکھتا، باقی میں تمہیں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13869، ترقيم محمد عوامة 13551)
حدیث نمبر: 13552 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ يَوْمَ عَرَفَةَ مِنْ رَحْلِ أُمِّ الْفَضْلِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن ام فضل کے کجاوے میں سے دودھ منگوایا اور پھر اس کو نوش فرمایا حالانکہ آپ عرفہ میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13870، ترقيم محمد عوامة 13552)
حدیث نمبر: 13553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " شَرِبَ يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن پانی یا دودھ نوش فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13871، ترقيم محمد عوامة 13553)
حدیث نمبر: 13554 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ , وَبَعَثَتْ لَهُ أُمُّ الْفَضْلِ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وقوف عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا، آپ کے پاس حضرت ام فضل نے دودھ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا س میں سے نوش فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13872، ترقيم محمد عوامة 13554)
حدیث نمبر: 13555 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، قَالَ: لَا أَدْرِي سَمِعْتُهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَوْ حَدِيثٍ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي عَرَفَةَ وَهُوَ يَأْكُلُ رُمَّانًا، أَوْ قَالَ: أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَسَقَتْهُ أُمُّ الْفَضْلِ لَبَنًا فَشَرِبَهُ، وَقَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ فُلَانًا عَمَدُوا إلَى أَيَّامِ الْحَجِّ فَمَحَوْا رَسْمَهُ، وَقَالَ: زِينَةُ الْحَجِّ التَّلْبِيَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں عرفہ کے دن حاضر ہوا آپ انار تناول فرما رہے تھے، اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا اور حضرت ام فضل نے آپ کو دودھ پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا: پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فلاں پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے ایام حج کا ارادہ کیا اور اس کی زینت کو مٹا کر رکھ دیا اور فرمایا حج کی زینت تلبیہ پڑھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13873، ترقيم محمد عوامة 13555)
حدیث نمبر: 13556 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، حَوْشَبِ بْنِ عَقِيلٍ ، مَهْدِيٌّ الْعَبْدِيُّ ، عِكْرِمَةَ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ حَوْشَبِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَهْدِيٌّ الْعَبْدِيُّ , عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ إلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فِي بَيْتِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر میں حاضر ہوا اور ان سے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13874، ترقيم محمد عوامة 13556)
حدیث نمبر: 13557 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَأَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وقوف عرفہ کا دن، قربانی کا دن اور منیٰ کے ایام کھانے پینے کے ایام ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13875، ترقيم محمد عوامة 13557)
حدیث نمبر: 13558 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنْ" صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ , فَقَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَا يَصُومُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے وقوف عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روزہ نہیں رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13876، ترقيم محمد عوامة 13558)
حدیث نمبر: 13559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، قَالَ:" ذَكَرْتُ لِطَاوُسٍ صَوْمَ يَوْمِ عَرَفَةَ أَنَّهُ يَعْدِلُ صَوْمَ سَنَتَيْنِ" , فَقَالَ: أَيْنَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَنْ ذَلِكَ"؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس کے سامنے ذکر کیا گیا کہ عرفہ کے دن روزہ دو سال کے روزوں کے برابر ہے؟ آپ نے تعجب سے فرمایا: حضرت ابوبکر وعمر پھر اس سے کہاں تھے؟ (یعنی پھر وہ کیوں اس دن روزہ نہیں رکھتے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13877، ترقيم محمد عوامة 13559)
حدیث نمبر: 13560 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ " أَفْطَرَ يَوْمَ عَرَفَةَ وَقَالَ: أَتَقُوَّى عَلَى الدُّعَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر نے عرفہ کے دن روزہ نہ رکھا اور فرمایا میں دعا کے لیے قوت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13878، ترقيم محمد عوامة 13560)
حدیث نمبر: 13561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ شَرِبَ يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں وقوف عرفہ کے دن حضرت عمر کو (پانی یا دودھ) نوش فرماتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13879، ترقيم محمد عوامة 13561)
حدیث نمبر: 13562 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَهِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ الزُّبَيْرِ " يَتَعَاوَدَانِ إدَاوَةً عَشِيَّةَ عَرَفَةَ يَشْرَبَانِ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر کو وقوف عرفہ کی سہ پہر دیکھا گیا کہ وہ برتن باری باری لے رہیں ہیں اور اس سے نوش فرما رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13880، ترقيم محمد عوامة 13562)
حدیث نمبر: 13563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ صَوْمَ يَوْمَ عَرَفَةَ إذَا كَانَ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن عرفہ کے دن مکہ میں موجود شخص کے لیے روزہ رکھنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13881، ترقيم محمد عوامة 13563)
حدیث نمبر: 13564 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، أَنَّهُ " أَمَرَهُ أَبُوهُ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ أَنْ يُفْطِرَ يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر نے اپنے بیٹے کو عرفہ کے دن روزہ نہ رکھنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13882، ترقيم محمد عوامة 13564)
حدیث نمبر: 13565 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ، قَالَ:" لَمْ يَصُمْهُ عُمَرُ , وَلَا أَحَدٌ مِنْ آلِ عُمَرَ يَا بُنَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن زاذان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: اے بیٹے! حضرت عمر اور آل عمر میں سے کوئی بھی اس کا روزہ نہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13883، ترقيم محمد عوامة 13565)
حدیث نمبر: 13566 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا " كَانَتْ تَصُومُ يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عرفہ کے دن روزہ رکھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13884، ترقيم محمد عوامة 13566)
حدیث نمبر: 13567 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَصُومُ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم عرفہ کے دن روزہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13885، ترقيم محمد عوامة 13567)