☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ عصر اور فجر کے بعد اگر طواف کیا جائے تو جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے دو رکعتیں نہ ادا کی جائیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ عصر اور فجر کے بعد اگر طواف کیا جائے تو جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے دو رکعتیں نہ ادا کی جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 13422 مصنف ابن ابی شیبہ
الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ " يَطُوفُ بَعْدَ الْغَدَاةِ ثَلَاثَةَ أَسَابِيعَ , فَإِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ صَلَّى لِكُلِّ سَبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ يَفْعَلُ ذَلِكَ , فَإِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ صَلَّى لِكُلِّ سَبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت مسور بن مخرمہ نے فجر کے بعد تین طواف کئے پھر جب سورج طلوع ہوا تو ہر طواف کے بدلے دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر اسی طرح عصر کے بعد تین بار طواف کیا اور جب سورج غروب ہوگیا تو ہر طواف کے بدلے دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13732، ترقيم محمد عوامة 13422)
حدیث نمبر: 13423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدًا " يَطُوفَانِ بِالْبَيْتِ حَتَّى تَصْفَارَّ الشَّمْسُ , وَيَجْلِسَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد کو دیکھا کہ انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا یہاں تک کہ سورج زرد ہوگیا تو وہ دونوں حضرات بیٹھ گئے، (نماز ادا نہ کی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13733، ترقيم محمد عوامة 13423)
حدیث نمبر: 13424 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " إذَا أَرَدْتَ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ أَوْ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ فَطُفْ , وَأَخِّرِ الصَّلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ أَوْحَتَّى تَطْلُعَ , فَصَلِّ لِكُلِّ أُسْبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب فجر یا عصر کے بعد طواف کرنے کا ارادہ ہو تو طواف تو کرلو لیکن طلوع شمس اور غروب سے پہلے نماز ادا نہ کرو اور ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13734، ترقيم محمد عوامة 13424)
حدیث نمبر: 13425 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ نَضْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاذٍ الْقُرَشِيِّ، أَنَّهُ " طَافَ بِالْبَيْتِ مَعَ مُعَاذِ بْنِ عَفْرَاءَ بَعْدَ الْفَجْرِ , وَبَعْدَ الْعَصْرِ فَلَمْ يُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ القرشی نے حصرت معاذ بن عفرائ کے ساتھ فجر اور عصر کے بعد طواف کیا لیکن نماز ادا نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13735، ترقيم محمد عوامة 13425)
حدیث نمبر: 13426 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: طَافَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بَعْدَ الْفَجْرِ، ثُمَّ رَكِبَ حَتَّى إذَا أَتَى ذَاتَ طُوًى نزل , فَلَمَّا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَارْتَفَعَتْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ قَالَ:" رَكْعَتَانِ مَكَانَ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے فجر کے بعد طواف کیا پھر سواری پر سوار ہو کر ذات طوی مقام پر آئے اور وہاں پر اترے پھر جب سورج طلوع ہو کر بلند ہوا تو دو رکعتیں ادا فرمائیں اور فرمایا: یہ دو رکعتیں ان دو رکعتوں کے بدلے ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13736، ترقيم محمد عوامة 13426)
حدیث نمبر: 13427 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّيْتُ الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسْنَا نَنْتَظِرُ بِالطَّوَافِ، قَالَ: " فَطَافَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , ثُمَّ جَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجیح کے والد فرماتے ہیں کہ ہم نے فجر کی نماز ادا کی اور طواف کے انتظار میں بیٹھ گئے، حضرت ابو سعید الخدری نے طواف کیا پھر آپ بیٹھ گئے اور نماز ادا نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13737، ترقيم محمد عوامة 13427)