☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 13410 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ , لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنو عبد مناف! کسی شخص کو طواف کرنے اور کسی بھی وقت دن یا رات میں اس میں نماز ادا کرنے سے نہ روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13720، ترقيم محمد عوامة 13410)
حدیث نمبر: 13411 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ " طَافَا بَعْدَ الْعَصْرِ وَصَلَّيَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ نے عصر کے بعد طواف کیا اور نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13721، ترقيم محمد عوامة 13411)
حدیث نمبر: 13412 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " طَافَ الْبَيْتَ عِنْدَ الْفَجْرِ , وَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ نے فجر کے بعد طواف کیا اور سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13722، ترقيم محمد عوامة 13412)
حدیث نمبر: 13413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي شُعْبَةَ، أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ " قَدِمَا مَكَّةَ فَطَافَا بِالْبَيْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ , وَصَلَّيَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرات حسنین کو دیکھا کہ آپ مکہ تشریف لائے اور عصر کے بعد طواف کیا اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13723، ترقيم محمد عوامة 13413)
حدیث نمبر: 13414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، أَنّ الْحَسَنَ، وَعَطَاءً، وَمُجَاهِدًا، " كَانُوا يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ , وَيُصَلُّونَ فِي دُبُرِ طَوَافِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث سے مروی ہے کہ حضرت حسن، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد عصر کے بعد طواف کرتے تھے اور طواف کے فورا بعد دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13724، ترقيم محمد عوامة 13414)
حدیث نمبر: 13415 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: سَأَلْتُ عِكْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ عَنْهُ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیم بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ بن خالد سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13725، ترقيم محمد عوامة 13415)
حدیث نمبر: 13416 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " لَمْ يَرَ بَأْسًا بِالطَّوَافِ بَعْدَ الْفَجْرِ , وَبَعْدَ الْعَصْرِ وَالصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنے اور دو رکعت نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13726، ترقيم محمد عوامة 13416)
حدیث نمبر: 13417 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، أَنَّهُ " كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ , وَيُصَلِّي حِينَ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الطفیل نے عصر کے بعد طواف کیا اور نماز ادا کی یہاں تک کہ سورج زرد ہونا شروع ہوگیا (قریب الغروب ہوگیا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13727، ترقيم محمد عوامة 13417)
حدیث نمبر: 13418 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ الزُّبَيْرِ " طَافَا بِالْبَيْتِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ , ثُمَّ صَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر کو فجر کے بعد طواف کرتے اور طلوع شمس سے قبل نماز ادا کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13728، ترقيم محمد عوامة 13418)
حدیث نمبر: 13419 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " طُفْ وَصَلِّ بَعْدَ الْعَصْرِ , وَبَعْدَ الْفَجْرِ مَا كُنْتَ فِي وَقْتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ فجر اور عصر کے بعد جب چاہے طواف کر اور نماز ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13729، ترقيم محمد عوامة 13419)
حدیث نمبر: 13420 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُوهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنّ ثَابِتَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ طَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَجَلَسَ , وَلَمْ يُصَلِّ فَجَاءَهُ أَبُوهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ , فَقَالَ: يَا بُنَيَّ " إنْ كُنْتُ طَائِفًا فَصَلِّ , وَإِذَا لَمْ تُصَلِّ فَلَا تَطُفْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبد اللہ بن عروہ بن الزبیر سے مروی ہے کہ حضرت ثابت بن عبد اللہ بن زبیر نے فجر کے بعد طواف کے سات چکر لگائے اور بیٹھ گئے نماز ادا نہ کی، ان کے والد حضرت عبد اللہ بن زبیر تشریف لائے اور فرمایا: اے بیٹے! جب طواف کرو تو نماز ادا کرو اور جب تم نماز ادا نہ کرو تو طواف بھی نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13730، ترقيم محمد عوامة 13420)
حدیث نمبر: 13421 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ طَافَ بَعْدَ الْعَصْرِ , وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ , فَقِيلَ لَهُ , فَقَالَ:" إنَّهَا لَيْسَتْ كَسَائِرِهَا مِنَ الْبُلْدَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن باباہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو دردائ کو دیکھا آپ نے عصر کے بعد طواف کیا اور دو رکعتیں ادا فرمائیں، آپ سے اس کے متعلق پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا مکہ دوسرے شہروں کی طرح نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13731، ترقيم محمد عوامة 13421)