☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 13300 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مُسْهِرٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر سواری پر سوار ہو کر طواف فرمایا اور خم دار لکڑی سے حجر اسود کا استلام فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13608، ترقيم محمد عوامة 13300)
حدیث نمبر: 13301 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ , فَكَانَ إذَا أَتَى عَلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ أَشَارَ إلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا، جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اس کی طرف اشارہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13609، ترقيم محمد عوامة 13301)
حدیث نمبر: 13302 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا طُفْتُ طَوَافَ الْخُرُوجِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں نے طواف وداع نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب نماز کھڑی ہوجائے تو اونٹ پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرلینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13610، ترقيم محمد عوامة 13302)
حدیث نمبر: 13303 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدِ اشْتَكَى , فَطَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ وَمَعَهُ مِحْجَنٌ كُلَّمَا مَرَّ عَلَى الْحَجَرِ اسْتَلَمَهُ , فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَنَاخَ , ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف تھی پھر آپ نے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خم دار چھڑی تھی، جب بھی حجر اسود کے پاس سے گذرتے اس کا استلام فرماتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف سے فارغ ہوئے تو اونٹ سے اتر گئے اور پھر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13611، ترقيم محمد عوامة 13303)
حدیث نمبر: 13304 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مَعْرُوفٍ الْمَكِّيِّ ، أَبَا الطُّفَيْلِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مَعْرُوفٍ الْمَكِّيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ وَأَنَا غُلَامٌ , يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معروف المکی فرماتے ہیں کہ میں نے چھوٹے ہوتے وقت حضرت ابو الطفیل سے سنا تھا وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف سواری پر سوار ہو کر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13612، ترقيم محمد عوامة 13304)
حدیث نمبر: 13305 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، حَجَّاجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ , يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِهِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ" , فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: مَا أَرَادَ إلَى ذَلِكَ، قَالَ: التَّوْسِعَةَ عَلَى أُمَّتِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف فرمایا اور خم دار چھڑی سے حجر اسود کا استلام فرمایا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی فرمائی، حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ ایسا کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود کیا تھا؟ آپ نے فرمایا امت پر وسعت کی غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13613، ترقيم محمد عوامة 13305)
حدیث نمبر: 13306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: " كَانَ أَبِي إِذَا رَآهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ عَلَى الدَّوَابِّ نَهَاهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم جب کسی کو سواری پر طواف کرتے ہوئے دیکھتے تو منع فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13614، ترقيم محمد عوامة 13306)