☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 13214 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " زَارَ الْبَيْتَ لَيْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کے وقت بیت اللہ کا طواف فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13515، ترقيم محمد عوامة 13214)
حدیث نمبر: 13215 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَابُورَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ يُفِيضُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَّا مَنْ كَانَ مِنْهُمْ يَكُونُ مَعَهُ امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام طواف افاضہ کرنے میں جلدی نہ کرتے سوائے ان حضرات کے جن کے ساتھ ان کے گھر والی ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13516، ترقيم محمد عوامة 13215)
حدیث نمبر: 13216 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَخَّرَ الزِّيَارَةَ إلَى اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات تک طواف کو مؤخر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13517، ترقيم محمد عوامة 13216)
حدیث نمبر: 13217 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَفْلَحَ، عَنْ أَبِيهِ , قَالَ:" كُنَّا مَعَ أَبِي أَيُّوبَ نَفَرًا مِنَ الْأَنْصَارِ , فَمَا زَارَ مِنَّا أَحَدٌ الْبَيْتَ حَتَّى كَانَ فِي النَّفْرِ الْآخِرِ , إلَّا رَجُلٌ كَانَ مَعَهُ أَهْلُهُ فَيُعَجَّلَ بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح کے والد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو ایوب کے ساتھ انصار کی ایک جماعت میں تھے کسی شخص نے بھی طواف نہ کیا۔ یہاں تک کہ جب سب لوگ طواف کرچکے تو پھر ہم نے طواف کیا۔ سوائے ایک آدمی جس کے ساتھ اس کے گھروالے تھے۔ اس نے ان کی وجہ سے جلدی طواف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13518، ترقيم محمد عوامة 13217)
حدیث نمبر: 13218 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، وأَشْعَثَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُؤَخِّرَ الزِّيَارَةَ إلَى يَوْمِ النَّفْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ واپس آنے تک طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13519، ترقيم محمد عوامة 13218)
حدیث نمبر: 13219 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: " رَأَيْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ بِمِنًى مُعْتَمًا مُتَقَمِّصًا , وَكَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى يَنْفِرَ فِي آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو منیٰ میں عمامہ باندھے، قمیص پہنے ہوئے دیکھا، انہوں نے ایام تشریق کے آخری دن طواف افاضہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13520، ترقيم محمد عوامة 13219)
حدیث نمبر: 13220 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَأْتِي مَكَّةَ إلَّا حِينَ يُفِيضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس وقت مکہ آتے جب انہوں ں نے طوافِ افاضہ کرنا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13521، ترقيم محمد عوامة 13220)
حدیث نمبر: 13221 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ " كَانَ يَأْتِي بَعْدَ النَّحْرِ يَوْمًا , فَقِيلَ لَهُ: هُوَ نَائِمٌ , وَمَا زَارَ الْبَيْتَ بَعْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ یوم النحر کے بعد ایک دن تشریف لائے ان سے کہا گیا، وہ سونے والے ہیں، پھر انہوں نے اس کے بعد طواف نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13522، ترقيم محمد عوامة 13221)
حدیث نمبر: 13222 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ تُؤَخِّرَهُ إلَى الْغَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگلے دن تک طواف مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13523، ترقيم محمد عوامة 13222)
حدیث نمبر: 13223 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: لَقَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ الْغَدَ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، فَقُلْتُ:" إِنِّي لَمْ أَزُرِ الْبَيْتَ بَعْدُ؟ فَقَالَ: وَأَنَا إِنَّمَا زُرْتُ الْيَوْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے یوم النحر کی صبح ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا میں نے ابھی تک طواف نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا: میں نے بھی آج ہی طواف کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13524، ترقيم محمد عوامة 13223)
حدیث نمبر: 13224 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنِ دِينَارٍ يَقُولُ بَعْدَ أَيَّامٍ: " مَا زُرْتُ بَعْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار نے ایام تشریق کے بعد فرمایا: میں نے ابھی تک طواف نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13525، ترقيم محمد عوامة 13224)
حدیث نمبر: 13225 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَمْ أَعْقِلْ أَنِّي مُفِيضٌ إلَّا لَيْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم رات کے وقت ہی طواف کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13526، ترقيم محمد عوامة 13225)
حدیث نمبر: 13226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَزُورَ الْبَيْتَ لَيْلًا زِيَارَةَ يَوْمِ النَّحْرِ , وَلَكِنْ لَا يَبِيتَنَّ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یوم النحر کی رات میں بیت اللہ کا طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن مکہ میں رات نہ گذارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13527، ترقيم محمد عوامة 13226)
حدیث نمبر: 13227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وحَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إذَا تَرَكَهُ حَتَّى تَمْضِي تِلْكَ الْأَيَّامُ أَهْرَاقَ لِذَلِكَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص طواف چھوڑ دے یہاں تک کہ ایام تشریق گذر جائیں تو وہ اس پر دم ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13528، ترقيم محمد عوامة 13227)
حدیث نمبر: 13228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تُؤَخِّرَ الزِّيَارَةَ إلَى يَوْمِ النَّحْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ یوم النحر تک طواف مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13529، ترقيم محمد عوامة 13228)