☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص باندی سے ظہار کرے تو کیا اس کو آزاد کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← جو شخص باندی سے ظہار کرے تو کیا اس کو آزاد کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12749 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ، وَسَالِمًا، عَنْ " رَجُلٍ ظَاهَرَ مِنْ أَمَتِهِ فَلَمْ يَجِدْ مَا يُعْتِقُ، أَيُعْتِقُهَا؟ قَالَا: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے اپنی باندی سے ظہار کیا اور اس کے پاس کوئی غلام وغیرہ نہیں ہے جس کو وہ آزاد کرے تو کیا وہ اسی باندی کو آزاد کرسکتا ہے؟ فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13025، ترقيم محمد عوامة 12749)
حدیث نمبر: 12750 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي الظِّهَارِ مِنَ الْأَمَةِ" إذَا لَمْ يَجِدْ مَا يُعْتِقُ وَلَمْ يَسْتَطِعِ الصَّوْمَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا جَعَلَ عِتْقَهَا مَهْرَهَا , فَكَانَ عِتْقُهَا كَفَّارَةَ الظِّهَارِ , وَكَانَتِ امْرَأَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ کوئی شخص باندی سے ظہار کرے اور آزاد کرنے کے لیے کوئی غلام وغیرہ نہ پائے اور روزہ رکھنے کی طاقت بھی نہ رکھے اور اسی سے باندی سے نکاح کرنے کا ارادہ کرے تو اس کی آزادی کو اس کا مہر بنا لے اور اس کو کفارہ ظہار میں آزاد کر دے وہ اس کی بیوی ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13026، ترقيم محمد عوامة 12750)
حدیث نمبر: 12751 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَلَيْسَ بِالْأَحْمَرِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي " الرَّجُلِ يُظَاهِرُ مِنْ أَمَتِهِ قَالَ: يُجْزِئُ أَنْ يُعْتِقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ جو شخص اپنی باندی سے ظہار کرلے اس کے لیے اجازت ہے کہ وہ اسی باندی کو آزاد کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13027، ترقيم محمد عوامة 12751)
حدیث نمبر: 12752 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، فِي الرَّجُلِ يُظَاهِرُ مِنْ أُمِّ وَلَدِهِ وَلَا يَجِدُ مَا يُكَفِّرُ , قَالَ:" يُعْتِقُهَا فَيَكُونُ عِتْقُهَا كَفَّارَةً لِيَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ کوئی شخص اپنی ام ولد سے ظہار کرے اور کفارہ کرنے کے لیے کچھ نہ پائے تو اسی کو آزاد کر دے اس کا آزاد کرنا اس کی قسم کا کفارہ بن جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13028، ترقيم محمد عوامة 12752)