☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کہے کہ میرے اوپر ھدی بھیجنا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص کہے کہ میرے اوپر ھدی بھیجنا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12721 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَلَامِ بْنِ مِسْكِينٍ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، وَالْحَسَنَ، عَنِ امْرَأَةٍ جَعَلْتُ عَلَيْهَا هَدْيًا , فَقَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ:" إنْ كَانَتْ مُوسِرَةً فَبَقَرَةٌ , وَإِنْ كَانَتْ مُعْسِرَةً فَشَاةٌ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلام بن مسکین سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے قسم اٹھائی ہے کہ میرے ذمہ ھدی بھیجنا ہے؟ حضرت جابر بن زید نے فرمایا: اگر وہ مالدار ہے تو گائے بھیجے اور اگر وہ غریب ہے تو بکری بھیجے، اور حضرت حسن نے فرمایا: قسم کا کفارہ ہے، تین دن کے روزے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12995، ترقيم محمد عوامة 12721)
حدیث نمبر: 12722 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الرَّجُلِ يَقُولُ:" عَلَيَّ هَدْيٌ أَوْ عَلَيَّ نَذْرٌ , قَالَ: يَمِينٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کہے میرے ذمہ ھدی ہے یا مجھ پر نذر ہے تو یہ قسم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12997، ترقيم محمد عوامة 12722)
حدیث نمبر: 12723 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَلَمَةَ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي " الرَّجُلِ يَحْلِفُ بِالنَّذْرِ وَالْهَدْيِ , قَالَ: مِنْ خُطُوَاتِ الشَّيَاطِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اونٹ یا ھدی کی قسم کھائے تو یہ شیطان کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12998، ترقيم محمد عوامة 12723)
حدیث نمبر: 12724 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي رَجُلٍ قَالَ: عَلَيَّ هَدْيٌ قَالَ:" لَا أَقَلُّ مِنْ شَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ کوئی شخص یوں کہے مجھ پر ھدی ہے تو بکری سے کم نہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12999، ترقيم محمد عوامة 12724)
حدیث نمبر: 12725 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ , قَالَا: إذَا قَالَ:" عَلَيَّ هَدْيٌ وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا، قَالا: يَمِينٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں جب کوئی شخص کہے مجھ پر ھدی بھیجنا اور کسی چیز کا نام نہ لے تو یہ قسم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13000، ترقيم محمد عوامة 12725)
حدیث نمبر: 12726 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَاكِ، قَالَ:" إِذَا قَالَ عَلَيَّ هَدْيٌ، وَلَمْ يُسَمِّ فَلْيُهْدِ مَا شَاءَ وَلَوْ كُبَّةٌ مِنْ غَزْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے کہ مجھ پر ھدی بھیجنا لازم ہے اور اس کا نام نہ لے تو جو چاہے مرضی ھدی بھیج دے اگرچہ ہرن کا بچہ ہی بھیج دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13001، ترقيم محمد عوامة 12726)