☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہودی اور نصرانی غلام کا آزاد کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← یہودی اور نصرانی غلام کا آزاد کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ وَسْقٍ، قَالَ: كُنْتُ مَمْلُوكًا لِعُمَرَ , فَكَانَ يَعْرِضُ عَلَيَّ الْإِسْلَامَ، وَيَقُولُ" لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ سورة البقرة آية 256 , فَلَمَّا حَضَرَ أَعْتَقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کا غلام تھا، انہوں نے اس پر اسلام پیش کیا اور فرمایا دین میں داخل ہونے میں سختی نہیں ہے، پھر جب وہ حاضر کیا گیا تو اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12963، ترقيم محمد عوامة 12690)
حدیث نمبر: 12691 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّ عُمَرَ " أَعْتَقَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے یہودی یا نصرانی غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12964، ترقيم محمد عوامة 12691)
حدیث نمبر: 12692 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلِيًّا " أَعْتَقَ نَصْرَانِيًّا أَوْ يَهُودِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہودی یا نصرانی غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12965، ترقيم محمد عوامة 12692)
حدیث نمبر: 12693 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ نَصْرَانِيًّا كَانَ وَهَبَهُ لِبَعْضِ أَهْلِهِ , فَرَجَعَ إلَيْهِ فِي مِيرَاثٍ فَأَعْتَقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا نصرانی غلام تھا آپ نے اپنے رشتہ داروں میں سے کسی کو ھبہ کردیا تو وہ وراثت میں دوبارہ ان کے پاس آیا تو آپ نے اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12966، ترقيم محمد عوامة 12693)
حدیث نمبر: 12694 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ نَصْرَانِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے نصرانی غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12967، ترقيم محمد عوامة 12694)
حدیث نمبر: 12695 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُعْتَقَ النَّصْرَانِيُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نصرانی غلام آزاد کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12968، ترقيم محمد عوامة 12695)