☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیسے قسم اٹھاتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیسے قسم اٹھاتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 12615 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَاصِمِ بْنِ شُمَيْخٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُمَيْخٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ , قَالَ:" لا، وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قسم پر بہت زور دیتے تو یوں فرماتے، نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12883، ترقيم محمد عوامة 12615)
حدیث نمبر: 12616 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَحْلِفُ عَلَيْهَا:" لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم جس پر آپ قسم اٹھاتے وہ یہ تھی: نہیں دلوں کو پلٹنے والے کی قسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12884، ترقيم محمد عوامة 12616)
حدیث نمبر: 12617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم یہ تھی: نہیں اور میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12885، ترقيم محمد عوامة 12617)
حدیث نمبر: 12618 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ فَوْقَ بَيْتِهِ , فَوَجَبَتِ الشَّمْسُ , فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" هَذَا وَالَّذِي لَا إلَهَ غَيْرُهُ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ گھر کی چھت پر بیٹھا تھا سورج غروب ہونے لگا، حضرت عبد اللہ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے بغیر کوئی معبود نہیں یہ وہ وقت ہے جب روزہ دار افطار کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12886، ترقيم محمد عوامة 12618)
حدیث نمبر: 12619 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ، فَقَالَ: " لَا , وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے آپ نے فرمایا: نہیں، قسم اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑ کر جاندار کو پیدا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12887، ترقيم محمد عوامة 12619)
حدیث نمبر: 12620 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قال: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: " لَا وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے آپ فرماتے ہیں: لا (نہیں) اس کعبہ کے رب کی قسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12888، ترقيم محمد عوامة 12620)
حدیث نمبر: 12621 مصنف ابن ابی شیبہ
لِأَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ زِيَادِ الْحَارِثِيِّ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ : أَنْتَ الَّذِي تَنْهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ:" لَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ أَوْ هَذِهِ الْبِنْيَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد الحارثی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ ہیں جنہوں نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: نہیں اس حرم کے رب کی قسم، یا فرمایا اس کعبہ کے رب کی قسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12889، ترقيم محمد عوامة 12621)
حدیث نمبر: 12622 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " وَالَّذِي لَا إلَهَ غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ یوں قسم کھاتے: قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12890، ترقيم محمد عوامة 12622)
حدیث نمبر: 12623 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ فِي شَيْءٍ حَلَفْتُ عَلَيْهِ: " لَا وَالَّذِي آمَنَ بِهِ الْمُؤْمِنُونَ وَكَفَرَ بِهِ الْكَافِرُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کسی چیز پر قسم اٹھاتیں تو یوں فرماتیں، نہیں، قسم ہے اس کی جس پر مؤمن ایمان لائے اور کافروں نے اس کا انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12891، ترقيم محمد عوامة 12623)
حدیث نمبر: 12624 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، رِفَاعَةَ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رِفَاعَةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا حَلَفَ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ الجہنی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قسم کھاتے تو یوں فرماتے: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12892، ترقيم محمد عوامة 12624)