☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
معصیت کی اور جس چیز کا مالک نہ ہو اس کی نذر نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← معصیت کی اور جس چیز کا مالک نہ ہو اس کی نذر نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 12273 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ , وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ کی اطاعت کی نذر مانے اس کو چاہئے کہ اللہ کی اطاعت کرے اور جو اللہ کی نافرمانی کی نذر مانے اس کو چاہئے کہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12521، ترقيم محمد عوامة 12273)
حدیث نمبر: 12274 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" إنَّ النَّذْرَ لَا يُقَدِّمُ شَيْئًا وَلَا يُؤَخِّرُهُ , وَلَكِنَّ اللَّهَ يَسْتَخْرِجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ , فَلَا وَفَاءَ بِالنَّذْرِ فِي مَعْصِيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: نذر کسی چیز کو آگے پیچھے نہیں کرتی، لیکن اللہ پاک اس کے ذریعہ سے بخیل سے نکالتا ہے، پس گناہ اور نافرمانی کی نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12522، ترقيم محمد عوامة 12274)
حدیث نمبر: 12275 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الدَّالَانِيِّ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ معصیت اور نافرمانی کی نذر کو پورا کرنا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12523، ترقيم محمد عوامة 12275)
حدیث نمبر: 12276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ خَالَتِهِ مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَتْ: سَأَلْتُهُ عَنِ النَّذْرِ، فَقَالَ:" مَا كَانَ مِنْ نَذْرٍ هُوَ فِي شَيْءٍ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَأَمْضُوهُ , وَمَا كَانَ مِنْ نَذْرٍ فِي شَيْءٍ مِنْ طَاعَةِ الشَّيْطَانِ فَلَا تُجِيزُوهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن قیس اپنی خالہ حضرت ملیکہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبیدہ سے نذر کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا اگر کوئی نذر اللہ کی اطاعت کی ہو تو اس کو پورا کردو، اور جو نذر شیطان کی اطاعت کی ہو اس کو نہیں پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12524، ترقيم محمد عوامة 12276)
حدیث نمبر: 12277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " النَّذْرُ نَذْرَانِ , فَنَذْرُ اللَّهِ وَنَذْرُ الشَّيْطَانِ , فَمَا كَانَ لِلَّهِ فَفِيهِ الْوَفَاءُ وَالْكَفَّارَةُ , وَمَا كَانَ لِلشَّيْطَانِ فَلَا وَفَاءَ فِيهِ وَلَا كَفَّارَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ نذر دو طرح کی ہے، ایک نذر اللہ کے لیے ہے اور دوسری نذر شیطان کے لیے ہے، پس جو نذر اللہ کے لیے ہو اس کو پورا کرنا بھی ہے اور اس میں کفارہ بھی ہے، اور جو نذر شیطان کے لیے ہے اس کو پورا کرنا نہیں ہے اور اس میں کفارہ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12525، ترقيم محمد عوامة 12277)
حدیث نمبر: 12278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " النَّذْرُ نَذْرَانِ، فَمَا كَانَ لِلَّهِ فَوَفِّ بِهِ , وَمَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ فَلَا يَفِ بِهِ وَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ نذر دو طرح کی ہیں، پس جو نذر اللہ کے لیے ہو اس کو پورا کرو، اور جو نذر شیطان کے لیے ہو اس کو پورا مت کرو، اور تیرے ذمہ اس کا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12526، ترقيم محمد عوامة 12278)
حدیث نمبر: 12279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ عِمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , كَفِّرْ بِيَمِينِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ معصیت کی نذر نہیں ہے، اپنی قسم کا کفارہ ادا کر، [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12527، ترقيم محمد عوامة 12279)
حدیث نمبر: 12280 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَقُومَ عَلَى قُعَيْقِعَانَ عُرْيَانًا إلَى اللَّيْلِ، فَقَالَ:" أَرَادَ الشَّيْطَانُ أَنْ يُبْدِيَ عَوْرَتَكَ , وَأَنْ يُضْحِكَ عَلَيْكَ النَّاسَ , بَلِ الْبَسْ ثِيَابَكَ وَصَلِّ عندَ الْحِجْرِ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور پوچھا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ میں قعیقعان میں رات تک برہنہ کھڑا رہوں گا، آپ نے فرمایا شیطان چاہتا ہے تیرا ستر ظاہر کر دے اور لوگ تجھ پر ہنسیں، اپنے کپڑے پہن اور حجر اسود کے پاس جا کردو رکعت نماز ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12528، ترقيم محمد عوامة 12280)
حدیث نمبر: 12281 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، أَبَانُ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن الضحاک انصاری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی پر اس چیز کی نذر نہیں ہے جس کا وہ مالک نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12529، ترقيم محمد عوامة 12281)
حدیث نمبر: 12282 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ " نَذَرَ الْمَعْصِيَةِ فِيهِ وَفَاءٌ؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے معصیت کی نذر سے متعلق دریافت فرمایا کہ اس کو پورا کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12530، ترقيم محمد عوامة 12282)
حدیث نمبر: 12283 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ أَحْمَسَ مُصْمِتَةٍ فِي حَيَاتِهَا , فَجَعَلَتْ تُشِيرُ إلَيْهِ وَلَا تُكَلِّمُهُ , فَقَالَ: مَا لَهَا لَا تَتَكَلَّمُ؟ فَقَالُوا: إنَّهَا نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مُصْمِتَةً، فَقَالَ:" تَكَلَّمِي فَإِنَّ هَذَا لَا يَحِلُّ لَكَ، إنَّمَا هَذَا مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق احمس کی ایک خاتون کے پاس گئے جو اپنے خیمہ میں خاموش بیٹھی تھی، وہ آپ کی طرف اشارے کر رہی تھی لیکن بات نہیں کر رہی تھی، آپ نے پوچھا اس کو کیا ہوا یہ بات نہیں کر رہی؟ لوگوں نے بتایا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ وہ خاموش رہ کر حج کرے گی، آپ نے فرمایا: بات کر، یہ تیرے لیے جائز نہیں ہے، یہ جاہلیت کے کاموں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12531، ترقيم محمد عوامة 12283)
حدیث نمبر: 12284 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، شُعْبَةَ ، ابْنِ الْجُوَيْرِيَةِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَدْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَة أَوْ عَنِ ابْنِ الْجُوَيْرِيَةِ ، الشَّكُّ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَدْرٍ ، يَذْكُرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بدر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: معصیت کی نذر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12532، ترقيم محمد عوامة 12284)
حدیث نمبر: 12285 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، أَبِي فَرْوَةَ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ثعلبہ الخشنی سے مروی ہے کہ حضور ا قدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: معصیت کی نذر کو پورا کرنا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12533، ترقيم محمد عوامة 12285)